رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 317 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 317

317 جماعت کا تو یہ مذہب نہیں اور میں ڈرتا ہوں کہ لوگ مجھے کیا کہیں گے کہ ہمیں تو کہتے تھے کہ اسلام میں چار بیویوں کی اجازت ہے اور خود پانچ کرلی ہیں۔اس گھبراہٹ سے مجھے پسینہ پر پینہ آتا ہے اور مجھے اس عورت کی حالت پر بھی رحم آتا ہے کہ اس بے چاری نے اپنے ماں باپ بھی چھوڑ دیئے ہیں۔اب اس کا کیا بنے گا بعض فقہاء نے لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی ایسے فقیہ کے مذہب پر عمل کرے جو دوسرے فقہاء سے مذہب میں اختلاف رکھتا ہے تو اس پر عمل کرنے والے پر اس کا کوئی گناہ نہ ہو گا لیکن میں کہتا ہوں میرے لئے تو سب سے بڑی مصیبت یہ ہے کہ میرے بہت سے دشمن ہیں وہ میرے کسی عذر کو نہیں سنیں گے اور مجھ پر بد نیتی کا الزام لگائیں گے اس گھبراہٹ میں میری آنکھ کھل گئی۔اس خواب کی تعبیر میرے نزدیک یہ ہے کہ اللہ تعالی غیر احمدیوں میں ہماری تبلیغ کو کامیاب بنائے گا اور ان میں سے ایک معتدبہ حصہ احمدیت کو قبول کرے گا۔لڑکی لینے والے عام طور پر فائق سمجھے جاتے ہیں۔اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالٰی ہمیں ان پر فوقیت عطا کرے گا پس میں سمجھتا ہوں کہ غیر احمدیوں میں سے معزز لوگوں کا ایک گروہ احمدیت میں داخل ہو گا اور لڑکا ہو جانے کے معنی یہ ہیں کہ ان کا تعلق سلسلہ سے پائیدار ہو گا۔الفضل 2۔مئی 1946ء صفحہ 4-5 386 مئی 1946ء فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ میں ایک مجمع میں بیٹھا ہوں جو اسی طرز کا جس طرح اس وقت یہاں دوست بیٹھے ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میرے پاس بعض مبلغین بھی بیٹھے ہیں میں نے مجمع کو مخاطب کر کے تقریر کرنا شروع کی ہے میں اپنی تقریر میں کہتا ہوں کہ آدمی باسی لوگوں کی کتابوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق اور میرے متعلق پیش گوئیاں ہیں ان کا پتہ لگانا چاہئے۔تقریر کرنے کے بعد ایسا معلوم ہوا کہ مولوی عبدالرحیم صاحب نیر شمال مشرقی کونے میں کھڑے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ اس بات کے معلوم کرنے کے لئے تو آدمی بھیجنے پڑیں گے اور بہت سا روپیہ خرچ کرنا پڑے گا اس طرح کے عذرات انہوں نے بیان کرنے شروع کر دیئے ہیں کہ یہ بات آسانی سے معلوم نہ ہو سکے گی بلکہ بہت کو شش کرنی پڑے گی اور