رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 318
318 بہت سا روپیہ صرف کرنا پڑے گا۔اس پر میں نے ان کو یہ جواب دیا کہ یہ کونسی بڑی بات ہے جو کام کرنا ہوتا ہے اس کے لئے اس بات کا خیال نہیں کیا جاتا کہ کتنار و پیہ خرچ ہو گا اور کتنے آدمی لگانے پڑیں گے۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔تعبیر۔فرمایا : معلوم ہوتا ہے اس قوم کی کتابوں میں ہمارے سلسلہ کے متعلق کچھ پیشگوئیاں ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف ہمیں توجہ دلائی ہے تاکہ لوگ ان کے ذریعہ۔ہدایت پائیں۔یکم جون 1946ء صفحہ 1 مئی 1946ء 387 فرمایا : ایک اور رویا میں نے ڈلہوزی میں غالبا منگل یا بدھ کی رات کو دیکھا یہ رویا عجیب قسم کا ہے۔میں نے رویا میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں اور میں ہوں۔آپ نے لباس جائوں کی طرح سادگی سے پہنا ہوا ہے گو لباس وہی ہے جو آپ پہنا کرتے تھے۔پہننے کے طریقہ میں زمیندارہ سادگی معلوم ہوتی ہے اور جس طرح زمیندار اپنے بچوں کو چیچک کا ٹیکہ کروانے یا سکول میں داخل کرانے کے لئے ساتھ آتے ہیں اور بچوں کو نصیحت کرتے چلے جاتے ہیں کہ ہیڈ ماسٹر کو اس طرح ملمنا اور اس طرح اس کے سوال کے جواب دینا یا اگر ٹیکہ لگوانا ہو تو بتاتے ہیں کہ اس اس طرح کرنا۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجھے بھی نصیحت کرتے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا میں اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہونے والا ہوں۔مجھے آپ کا یہ فقرہ اچھی طرح یاد ہے آپ فرماتے ہیں تم ہادی بھی ہو تم مہدی بھی لیکن تم اللہ تعالٰی سے اصرار کرنا کہ وہ مہدی کی پیشگوئی کو پورا کرے ہادی ہونا اس کے نتیجہ کے طور پر آپ ہی ظاہر ہو جائے گا۔وہاں سامنے کوئی کیمپ وغیرہ تو نہیں لیکن مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا میں خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہونے والا ہوں اور آپ مجھے بتاتے ہیں کہ تم اللہ تعالیٰ سے یہ چیز مانگنا۔گویا آپ نے بتایا کہ تمہارے متعلق ہادی اور مہدی ہونے کی پیشگوئی ہے تم اللہ تعالیٰ سے مہدی ہونے کی پیشگوئی کو پورا کرنے پر اصرار کرنا کیونکہ ہادی ہو نا مہدی ہونے کے تابع ہے۔