رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 288 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 288

288 میرے ذریعہ ان کو ظاہر فرما دیا اور مجھے وہ دلائل دیئے جن سے میں اپنے اس استدلال کو پوری طاقت کے ساتھ ثابت کر سکتا ہوں اور کوئی منصف مزاج ان دلائل کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کر سکتا عقلی طور پر اسے بہر حال ماننا پڑے گا کہ میراد عومی دلائل پر مبنی ہے۔تفسیر سورہ الفجر صفحہ 483 26 یا 27 اگست 1945ء 363 فرمایا : میں نے 26 اور 27 اگست کی درمیانی رات کو ایک عجیب رویا کمیونسٹ روس کے متعلق دیکھا ہے جس میں روس کے بارہ میں اللہ تعالٰی کے آئندہ منشاء کی ایک جھلک پائی جاتی ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اسے اسلام اور سلسلہ کے لئے مفید بنائے۔میں نے دیکھا کہ میں ایک کمرہ میں ہوں گھر کی بعض مستورات بھی وہاں ہیں ایک عورت سفید رنگ کی ادھیڑ عمر کی کھڑی ہے اور مجھے کسی نے کہا کہ یہ موسید سٹالن ہیں اور اس وقت میں قطعاً موسیو سٹالن کے مرد ہونے کا خیال نہیں کرتا بلکہ میں اس میں کوئی تعجب محسوس نہیں کرتا کہ موسیو سٹالن عورت کیونکر ہو گئے۔جس نے مجھ سے اس خاتون کو انٹروڈیوس کرایا ہے اس نے یہ بھی کہا کہ یہ روس کی ملکہ ہیں اس پر میں نے ان سے باتیں کرنی شروع کر دیں کچھ روس ہی کے متعلق باتیں تھیں جو یاد نہیں رہیں۔بات کرتے کرتے میرے دل میں یہ خیال آیا کہ کامل دہریت کا وجود عقلمندوں میں کم ہی ملتا ہے آدمی تعلیم والے یا کم عقل والے لوگوں میں ہی یہ خیال پایا جاتا ہے اور کمیونسٹ روس کی ابتدائی تحریک میں اچھے سمجھدار لوگ بھی تھے مثلا خود موسیو سٹالن ، لینن وغیرہ۔ان میں سے آخر کوئی تو پختہ عقل کا آدمی ہو گا اگر اللہ تعالٰی پر یقین نہ ہو گا تو دل میں کبھی کبھی دھڑکن تو پیدا ہوتی ہوگی اس خیال کے آنے پر میں نے چاہا کہ میں موسیو سٹالن یا یوں کہو ملکہ سے اس بارہ میں دریافت کروں۔اسی وقت میں نے دیکھا کہ موسیو سٹالن یا ملکہ کی عمر چھوٹی ہو گئی ہے اور جس طرح چھوٹے بچوں سے پیار سے بات کرتے ہیں میں نے ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اور پیار دے کر پوچھا ہے میں تم سے ایک بات پوچھوں " تم ٹھیک ٹھیک جواب دو گی۔آگے اس لڑکی نے لڑکیوں کے انداز میں کہا کہ آپ پہلے جائیں کہ کیا بات ہے میں پھر اصرار کرتا ہوں کہ نہیں۔پہلے یقین دلاؤ کہ تم ٹھیک ٹھاک جواب دو گی اسی