رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 24 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 24

24 ہو اور ملائکہ ہمارے دلوں میں کثرت سے نیک تحریکیں شروع کر دیں۔عید الاذہان بابت مئی 1911ء صفحہ 161-162) اس رویا سے تحریک پاکر میں نے حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی اجازت سے ایک انجمن بنائی جس کے فرائض تبلیغ سلسلہ احمدیہ حضرت خلیفہ المسیح کی فرمانبرداری ، تسبیح و تحمید و درود کی کثرت قرآن کریم اور احادیث کا پڑھنا اور پڑھانا، آپس میں محبت بڑھانا بدظنی اور تفرقہ سے بچنا نماز با جماعت کی پابندی رکھنا تھے۔ممبر ہونے کے لئے یہ شرط رکھی گئی کہ سات دن متواتر استخارہ کرنے کے بعد کوئی شخص اس انجمن میں داخل ہو سکتا ہے۔اختلافات سلسلہ کی تاریخ کے صحیح حالات صفحہ 49 - 50 و نیز دیکھیں۔الحکم فروری 1911ء صفحہ 21-22 33 فروری 1911ء فرمایا : میری ایک پرانی کاپی ملی ہے اس میں میرا یہ الہام درج ہے۔إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا كَانُوا خَاطِئِينَ اس کے ساتھ وہ رویا بھی درج ہے جس کی بناء پر میں نے انصار اللہ کی جماعت بنائی تھی۔الفضل 28 نومبر 1921ء صفحہ 6 34 +1911 فرمایا : جب خواجہ صاحب (خواجہ کمال الدین صاحب) نے ہندوستان میں ایسی طرز کی تبلیغ شروع کی جس میں حضرت مسیح موعود کا نام نہ لیتے تو مجھے بہت برا معلوم ہوا۔یہ لوگ تو کہتے تھے کہ ہماری یونی مخالفت شروع کر دی گئی ہے نہ کچھ سوچا نہ سمجھا ہے۔لیکن وہ نہیں جانتے کہ اس وقت میں نے استخارہ کیا کہ الہی اگر یہی طریق تبلیغ اچھا ہے تو مجھے بھی اس پر انشراح کر دے۔بار بار دعا کرنے پر رویا میں میری زبان پر ایک اردو شعر جاری ہوا جو شعر تو یاد نہیں رہا مگر اس کا مطلب یاد ہے جو یہ ہے کہ جن کے پاس کھک نہیں ہو تا وہ نان ہی کو کھک سمجھ لیتے ہیں اس لفظ کھک کے متعلق میں نے کئی لوگوں سے دریافت کیا کہ اس کے کیا معنی ہیں لیکن وہ کچھ نہ بتا سکے پھر کئی لغت کی کتابوں کو دیکھا وہاں سے بھی نہ ملا۔آخر بڑی تلاش کے بعد ایک لغت کی