رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 264 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 264

264 نے ان کو یہ خواب سنایا تو وہ کہنے لگیں کہ میں نے بھی کئی دفعہ یہ خواب دیکھا ہے کہ جوہڑ کے کنارے کھڑی ہوئی ہوں اور ایک لڑکا اس جوہڑ میں غوطے لگا رہا ہے۔یہ سن کر مجھے بڑا تعجب ہوا اس خواب کی کوئی تعبیر اس وقت تک ذہن میں نہیں آئی مگر یہ عجیب بات ہے کہ میں نے اس خواب میں چوہدری صاحب کی اہلیہ کو دیکھا اور وہ بیان کرتی ہیں کہ اس قسم کا خواب دو تین دفعہ میں بھی دیکھ چکی ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی خاص اور اہم امر کی طرف اس خواب میں اشارہ ہے جس کی حقیقت اس وقت تک منکشف نہیں ہوئی۔337 دسمبر 1944ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ جرمنی سے ترکی کی طرف کنکشن ہوا ہے اور کوئی خبر ہے جو ترکی کے نام جرمنی کی طرف سے پہنچائی جارہی ہے اس دوران میں کسی نے آلہ میرے کان میں لگا دیا اور میں نے سنا کہ جرمن حکومت ترکی سے یہ گفتگو کر رہی ہے کہ اٹلی ہمارے خلاف انگریزوں سے ملنے والا ہے تم ہمارے ساتھ مل جاؤ۔یہ رؤیا مجھے اس وقت ہوا جبکہ اٹلی جرمنی کا حلیف تھا اور آسٹریا جرمنی اور اٹلی کا آپس میں معاہدہ تھا کہ وہ ایک دوسرے کی مدد کریں گے اس لئے ان کو (Tripple Alliance) ٹرپل الائنس کہتے تھے یعنی تین طاقتوں کا اتحاد قرار دیا جاتا تھا مگر اس رؤیا کے عین مطابق واقعہ یہ ہوا کہ اٹلی انگریزوں سے جاملا اور ترکی جرمنوں کے ساتھ مل گیا گویا دو پہلو تھے جو اس رویا میں بتائے گئے تھے ایک یہ کہ اٹلی جرمنی سے غداری کرے گا اور دو سرا یہ کہ ترکی اس کے مقابلہ میں جرمنوں سے جاملے گا۔الموعود صفحہ 111 - ( تقریر جلسہ سالانہ 28۔دسمبر 1944ء) دسمبر 1944ء 338 فرمایا : میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں نے کھدر کی قمیص پہنی ہے اور خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ یہ کھدر کی قمیص پہننا کسی کا نگر سی قسم کی تحریک کے ماتحت نہیں بلکہ اقتصادی حالات کے نتیجہ میں ہے۔الفضل 14۔مئی 1945ء صفحہ 3۔نیز دیکھیں۔الفضل 7۔مئی 1945ء صفحہ 1