رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 123 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 123

123 موجودہ جگہ سے جہاں طاعون کے آثار پیدا ہو چکے ہیں ہمارا اس گھر میں جاناوحی الہی کی بے حرمتی کا موجب تو نہ ہو گا اور میرے دل میں خیال گزرتا ہے کہ کیوں نہ سات دن کے لئے کسی کھلے میدان میں باہر رہ کر پھر گھر جائیں۔میں اس خیال میں تھا کہ آنکھ کھل گئی اور چوہدری صاحب جب مجھے وہ چو بیا دکھا رہے ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اور بھی بہت سے چوہے مرے پڑے ہیں۔چوہے سے مراد منافق بھی ہوتا ہے اور طاعون بھی۔پس اس خواب کا اشارہ ایسے فتنہ کی طرف بھی ہو سکتا ہے جو گھبراہٹ کا موجب ہو یا منافقوں سے ہمارا مقابلہ آپڑے اور اللہ تعالیٰ ان کو ہلاک کر دے اور اس سے مراد طاعون بھی ہو سکتا ہے اور ممکن ہے اس سال طاعون زیادہ زور سے پھوٹے یا آئندہ زمانہ میں پھر اس کا شدت سے ظہور ہو۔الفضل 24۔اپریل 1936ء صفحہ 3 1937 1936 203 فرمایا : ایک دو سال ہوئے میں نے خواب میں دیکھا میں اپنے دفتر میں بیٹھا ہوں اور میرے سامنے چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب بیٹھے ہوئے ہیں اور 12/11 سال کی عمر کے معلوم ہوتے ہیں۔کہنی پر ٹیک لگا کر ہاتھ کھڑا کیا ہوا اور اس پر سر رکھا ہوا ہے ان کے دائیں بائیں عزیزم چوہدری عبد اللہ خاں صاحب اور چوہدری اسد اللہ خاں صاحب بیٹھے ہیں ان کی عمریں آٹھ آٹھ نو نو سال کے بچوں کی سی معلوم ہوتی ہیں۔تینوں کے منہ میری طرف ہیں اور یہ تینوں مجھ سے باتیں کر رہے ہیں اور بہت محبت سے میری باتیں سن رہے ہیں اور اس وقت یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ تینوں میرے بیٹے ہیں اور جس طرح گھر میں فراغت کے وقت ماں باپ اپنے بچوں سے باتیں کرتے ہیں اسی طرح میں ان سے باتیں کرتا ہوں۔شاید اس کی تعبیر بھی مرحومہ (والدہ محترمہ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب۔ناقل) کی وفات ہی تھی کہ الہی قانون کے مطابق ایک قسم کی ابوت یا مامتا جگہ خالی کرتی ہے تو دوسری قسم کی ابوت یا مامتا اس کی جگہ لیتی ہے۔الفضل 22 - مئی 1938ء صفحہ 2 فرمایا : جس وقت میں نے یہ رویا دیکھا اس وقت ان کے بھائی چوہدری شکر اللہ خاں صاحب بھی زندہ تھے مگر رویا میں میں نے ان کو نہیں دیکھا صرف تینوں بھائیوں کو دیکھا رویا کے بعد اللہ تعالیٰ نے چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو جماعت کا کام کرنے کا بڑا موقع دیا اور لاہور کی جماعت