رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 122
122 پر کھڑے ہیں اس کی یہ تعبیر معلوم ہوتی ہے کہ وہ مبائعین میں شامل ہو جائیں گے چنانچہ مولوی صاحب جو پہلے غیر مبائع تھے انہوں نے میری بیعت کی اس کے بعد وہ قادیان آگئے اور وہاں ہی فوت ہو کر مقبرہ بہشتی میں مدفون ہو گئے۔الفضل 22۔اپریل 1948 ء صفحہ 3 ابریل 1936ء 201 فرمایا : اسلامی حکومت کے قیام کے سب سے زیادہ خواب ہمیں ہی آتے ہیں اور خواب آنا تو لوگ وہم سمجھتے ہیں ہمیں تو الہام ہوتے ہیں کہ اسلامی حکومتیں دنیا میں قائم کی جائیں گی۔الفضل 4 اپریل 1938ء صفحہ 4 17۔اپریل 1936ء 202 فرمایا : میں نے آج رؤیا دیکھا ہے کہ میں ایک گھر میں ہوں جو قادیان کا ہی ہے وہاں بہت سے احمدی مرد اور عورتیں جمع ہیں عورتیں ایک طرف ہیں غالبا برقعہ وغیرہ پہن کر بیٹھی ہیں یا اوٹ ہے۔میں نے اس طرف دیکھا نہیں لیکن ایک طرف مرد ہیں اور ایک طرف عورتیں۔چوہدری مظفر الدین صاحب جو کچھ عرصہ پرائیویٹ سیکرٹری بھی رہے ہیں اور اب بنگال میں مبلغ ہو کر گئے ہیں وہ اور ایک اور آدمی گھبرا کر کھڑے ہوئے جلدی جلدی بلند آواز سے میری توجہ کو ایک طرف پھر انا چاہتے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ وہ دیکھئے کیا ہے۔وہ دیکھئے کیا ہے۔وہاں ایک چوہیا دوڑی جارہی ہے لوگ اسے مار رہے ہیں اور میری توجہ اس طرف ہے لیکن چوہدری صاحب اور ان کا ایک ساتھی مجھے دوسری طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں اور آوازیں دے رہے ہیں اور ان کی توجہ دلانے پر میں نے اس طرف دیکھا تو ایسا معلوم ہوا کہ ایک جگہ سے دیوار شق ہے اور ایک چوہیا وہاں سر کے بل لٹکی ہوئی ہے۔اسے دکھا کر چوہدری مظفرالدین صاحب جلدی جلدی مجھ سے پوچھ رہے ہیں حضور یہ طاعون سے مری یا کسی اور طرح سے۔اسے دیکھ کر میں سمجھتا ہوں کہ یہ طاعون سے ہی مری ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میری بڑی بیوی بھی وہیں ہیں میں ان سے کہتا ہوں کہ چلو گھر چلیں لیکن پھر خیال آتا ہے کہ اس گھر کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اسے طاعون سے محفوظ رکھوں گا اسی لئے