رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 91 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 91

91 سے پرے ہیں اور آپس میں متفرق باتوں میں مشغول ہیں۔کوئی کسی قسم کی باتوں میں لگا ہے اور کوئی کسی قسم کی باتوں میں اتنے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس جگہ تشریف لے آئے اور آپ ان لوگوں سے کہتے ہیں تم کن باتوں میں لگے ہو کیا چھوٹی چھوٹی باتوں میں مشغول ہو۔کیسے چھوٹے چھوٹے اختلافات میں پڑے ہو۔تم نہیں دیکھتے دین کی کیا حالت ہے اور دین کتنے بڑے خطرے میں ہے اس خطرہ کو دیکھتے ہوئے تم کس طرح ایسی باتوں میں مشغول ہو۔وہ لوگ جو گروہ در گروہ کھڑے ہیں ان کا آپس میں کوئی اس قسم کا اختلاف نہیں معلوم ہو تا جس طرح کا اختلاف مبائعین اور غیر مبائعین میں ہے بلکہ وہ سب مبالعین ہیں ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس طرف متوجہ کرتے ہیں کہ تم کیسی چھوٹی چھوٹی باتوں میں جھگڑ رہے ہو اور اختلاف کر رہے ہو کیا تمہیں دین کی حالت کا احساس نہیں کہ وہ کس قدر خطر ناک حالت میں ہے۔یہ کہتے کہتے جس طرح کوئی گھبرا جاتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان لوگوں کو دھکے دے دے کر متوجہ کرتے اور فرماتے ہیں تم کن باتوں میں مشغول ہو کیا دیکھتے نہیں دین کی کیا حالت ہے کیا اسی طرح اسلام ساری دنیا میں پھیلے گا اور اس طرح خدا کی تقدیر دنیا میں قائم ہوگی۔اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی حالت یوں معلوم ہوتی ہے جیسے کسی ایسی ماں کی حالت ہو جس کا بچہ بھوک اور پیاس سے تڑپ رہا ہو جیسے حضرت ہاجرہ کی اس وقت کی کیفیت دل میں آسکتی ہے جبکہ انہیں ایک چھوٹے بچے کے ساتھ بے آب و گیاہ جنگل میں اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا اور جب بچہ پیاس کی وجہ سے تڑپنے لگا تھا بعینہ وہی کیفیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظر آتی ہے۔آپ کبھی ادھر دوڑتے جاتے ہیں کبھی ادھر۔کبھی ایک جماعت کو دھکے دے کر جگاتے ہیں کبھی دوسری کو۔کبھی تیسری کی طرف جاتے ہیں اور کبھی چوتھی کی طرف کہ تم کن باتوں میں پڑے ہو دین کی حالت دیکھو۔آخر جیسے کوئی شخص تھک جاتا ہے آپ یہ سوچتے ہوئے کہ اب میں کیا طریق اختیار کروں کہ یہ لوگ اشاعت اسلام کی طرف متوجہ ہوں ایک طرف کھڑے ہو گئے۔اس وقت آپ پر یہ وحی نازل ہوئی وَسِعُ مَكَانَكَ اپنے مکان کو وسیع کر کیونکہ اب لوگ جوق در جوق اس سلسلہ میں داخل ہوں گے اور گروہ در گروہ تیرے پاس آئیں گے۔اس وقت میں سمجھتا ہوں یہ وہ نظارہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس زمانہ کے متعلق دیکھا اور جب میں یہ دیکھتا ہوں تو اپنے جذبات کو بہت روکتا