رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 530 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 530

530 آگئی اور انہوں نے مجھے یاد کرا دیا۔الفضل 24۔دسمبر 1952ء صفحہ 2 567 دسمبر 1952ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں کچھ لوگوں سے کہتا ہوں کہ ہجرت مکہ مکرمہ کی طرف بھی مقدر ہے اور یہ مجھے اللہ تعالیٰ نے پہلے بتا رکھا ہے اور میری کاپی میں لکھا ہوا ہے اس وقت میں ایک کاپی نکال کر دکھاتا ہوں کہ دیکھو اس میں یہ لکھا ہوا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس میں بہت سی غیب کی اخبار لکھی ہوئی ہے۔اس رویا کے ظاہری الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ شاید کسی وقت مکہ مکرمہ کی حفاظت کے لئے مسلمانوں کو مکہ کی طرف ہجرت کرنی پڑے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے اس مقدس شہر کو ہر شر سے بچائے اور اگر کسی وقت اسے خطرہ ہو تو ہم سب کو احمدی ہوں یا غیر احمدی اس کی حفاظت کے لئے سچی قربانی کی توفیق بخشے اگر ظاہر مراد نہیں تو شاید اس رویا کی کوئی باطنی تعبیر ہو۔وَاللهُ اَعْلَمُ بِالصَّوَاب الفضل 24 - دسمبر 1952ء صفحه 2 568 فروری 1953ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ خلیفہ رشید الدین صاحب سامنے کھڑے ہیں پھر نظارہ بدلا تو دیکھا کہ خواجہ حسن نظامی صاحب بیٹھے ہیں اور سلسلہ کے خلاف کچھ باتیں کر رہے ہیں میں خواب میں حیران ہو تا ہوں کہ خواجہ صاحب تو نہایت سنجیدگی سے بات کرنے والے تھے اور ہم سے دوستانہ تعلقات رکھتے تھے اور حال ہی میں نہایت شاندار جرأت سے سلسلہ کی غیر معقول مخالفت کی تردید کر چکے ہیں اور یہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔اس دن شام کو مغرب سے چند منٹ پہلے ایک کارڈ ایک بچہ لایا جس پر SMH GHAZI اور پروفیسر مراد لکھا تھا غازی کی نسبت پیغام تھا کہ یہ خواجہ حسن نظامی کے قریبی ہیں۔اتفاق کی بات ہے اسی دن صبح کے وقت ہمارے ایک عزیز ملنے آئے جن کی ہمشیرہ خواجہ صاحب کے ایک صاحب زادے کو بیاہی ہوئی ہے اس وقت مجھے خیال آیا کہ شاید یہ خواب ان کے متعلق ہو لیکن وہ اپنے کام آئے تھے ان کی بات سن کر معلوم ہوا کہ ان کے متعلق نہیں ہو سکتی کیونکہ وہ تو اپنی