روشنی کا سفر

by Other Authors

Page 49 of 104

روشنی کا سفر — Page 49

جماعت کی طرف سے کسی اخبار کا جاری کرنا ممکن نہیں ہو سکا تھا۔جماعت کے مخلصین کو اس بات کا شدت سے احساس تھا کہ جماعت کانمائندہ اخبار ہونا بہت ضروری ہے لیکن حالات ابھی تک اس کی اجازت نہ دیتے تھے۔ایسے میں جماعت کے ایک باہمت اور پر جوش نوجوان صحافی حضرت یعقوب علی صاحب عرفانی نے حضرت اقدس کی خدمت میں خطا لکھا اور ایک اخبار جاری کئے جانے کی درخواست کی۔حضرت اقدس نے اپنے دست مبارک سے اس خط کا جواب دیا اور فرمایا کہ اخبار کی ضرورت تو ہے لیکن ہماری جماعت غرباء کی جماعت ہے مالی بوجھ برداشت نہیں کرسکتی۔آپ اپنے تجربے کی بناء پر جاری کر سکتے ہیں تو کر لیں اللہ تعالی مبارک کرے۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی بھی مالی اعتبار سے مضبوط نہ تھے حضرت اقدس کی طرف سے حوصلہ دلانے پر آپ نے باوجود نامساعد حالات کے اس میدان میں قدم رکھ دیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ”الحکم“ کے نام سے ایک ہفت روزہ اخبار جاری کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ابتداء میں یہ اخبار امرتسر سے شائع ہوتار ہا لیکن پھر 1898ء کے آغاز میں یہ قادیان منتقل ہو گیا۔الحكم جماعت احمدیہ کا پہلانمائندہ اخبار تھا اور اس کو حضور نے اپنا ایک باز و قرار دیا۔۵۰ - مدرسہ تعلیم الاسلام کا آغاز قادیان میں بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے دو اسکول موجود تھے ایک سرکاری سکول جو پرائمری کلاسوں تک تھا اور دوسرا آریہ سکول جس میں اوپر کی کچھ جماعتیں بھی شامل تھیں۔لیکن یہ دونوں سکول بچوں کی تربیت کے لئے انتہائی مہلک ثابت ہورہے تھے۔سرکاری سکول کا ہیڈ ماسٹر بھی آریہ تھا اور دونوں سکولوں میں بچوں کو دین سے بیزار کرنے کے لئے بھر پور کوششیں کی جاتی تھیں۔بچے اپنے اساتذہ سے اثر لیتے ہیں اس لئے یہ دونوں سکول بچوں کو دینی تعلیمات سے دور کرنے میں بڑا اہم کردارادا کر رہے تھے۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے قادیان میں ایک دینی سکول کھولنے کی خواہش کا اظہار فرمایا اور جماعت کے مخلصین کو اس سلسلے میں تحریک فرمائی۔تاکہ بچوں کو عام دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کی خوبیوں اور محاسن سے بھی روشناس کروایا جاسکے۔حضرت اقدس کی اس خواہش کے پیش نظر حضور کی ہدایت پر ایک کمیٹی قائم کی گئی جس کا پہلا اجلاس 27دسمبر 1897ء کو ہوا۔اس اجلاس میں مدر سے کیلئے ایک انتظامیہ تشکیل دی گئی جس کے صدر حضرت مولانا نورالدین صاحب تھے۔اس اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ مدرسہ جنوری 1898ء میں شروع کر دیا جائے گا۔چنانچہ حضرت اقدس کی خواہش کی روشنی میں 3 جنوری 1898ء کو مہمان خانہ کی عمارت میں ہی ابتدائی طور پر اس سکول کو جاری کر دیا گیا۔اور حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی