روشنی کا سفر

by Other Authors

Page 40 of 104

روشنی کا سفر — Page 40

والے مہمانوں کی خدمت اور مہمان نوازی کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔نفاست اور امور خانہ داری میں مہارت ہونے کی وجہ سے حضرت اماں جان ان فرائض کو بڑی خوبی کے ساتھ ایک لمبا عرصه سرانجام دیتی رہیں اور دعوئی ماموریت کے بعد ایک لمبے عرصے تک آنے والے مہمانوں کی دیکھ بھال حضرت اماں جان ہی کرتی رہیں۔پھر بعد میں بڑھتی ہوئی ضرورتوں کے پیش نظر میان خانہ فصیل کی جگہ پر تیار شدہ عمارت میں منتقل کردیا گیا۔سلسلہ احمدیہ کی عظیم ترقیات کے ساتھ ساتھ اب ضروریات بھی بڑھتی جارہی تھیں اس لئے 1895ء کے تاریخی سال میں قادیان میں پریس لائبریری اور مطب کی ابتداء ہوئی۔یہ سب ادارے قادیان کی پرانی منہدم فصیل کی جگہ پر کچی عمارتوں میں قائم کئے گئے۔اگر چہ قادیان میں مرکزی پریس قائم کئے جانے کی تجویز 1892ء کے جلسہ سالانہ میں اتفاق رائے سے منظور ہو چکی تھی لیکن اس کا قیام 1895ء میں عمل میں آیا۔اس پریس میں سب سے پہلے جو کتاب شائع ہوئی وہ حضور کی تصنیف ضیاء الحق تھی۔یہ ضیاء السلام پریس کا نکتہ آغاز تھا۔کتب خانہ (لائبریری) بھی فصیل کی جگہ پرنئی عمارت میں قائم ہوا جس کے پہلے انچارج حکیم فضل دین بھیروی صاحب بنائے گئے۔۴۱۔حضرت مرزا شریف احمد صاحب کی ولادت حضرت اقدس مسیح موعود کو 1894ء میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ بشارت دی گئی تھی کہ آپ کو ایک فرزند عطا کیا جائے گا اور آپ نے اپنی تصنیف ” انوار الاسلام میں قبل از وقت اس کی خبر بھی شائع فرما دی تھی۔چنانچہ اس پیش خبری کے عین مطابق 24 مئی 1895ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کی ولادت ہوئی۔آپ کی پیدائش پر حضور نے عالم کشف میں یہ دیکھا کہ آسمان سے ایک رو پیداترا اور آپ کے ہاتھ پر رکھا گیا۔اس روپیہ پر معمر اللہ کے الفاظ لکھے ہوئے تھے۔آپ حضرت مصلح موعود سے عمر میں چھ سال چھوٹے تھے۔انتہائی سخی اور غریب نواز تھے اور ہر سوال کرنے والے سائل کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش فرمایا کرتے تھے۔مختلف عہدوں پر جماعت کی خدمات سرانجام دیتے رہے جن میں خصوصیت سے نظارت تعلیم اور نظارت اصلاح وارشاد قابل ذکر ہیں جن میں بطور ناظر خدمت کرنے کی توفیق ملی۔فتنہ احرار کے زمانے میں دشمنوں کے مقابلے میں اور ان کے منصوبوں کے ازالے کے لئے جس نظارت خاص کا قیام عمل میں آیا تھا آپ اس کے ناظر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔آپ قریباً 67 سال کی عمر پا کر 26 دسمبر 1961ء بمطابق سترہ رجب 1381 هجری بوقت صبح آٹھ بجے جبکہ جماعت احمدیہ کے سالانہ جلسے کا افتتاحی اجلاس