روشنی کا سفر — Page 13
ہوئی تھی اور لوگ پیٹ کی اس مہلک بیماری کی وجہ سے ہلاک ہورہے تھے۔آپ کی یہ بیماری طویل ہوتی چلی گئی اور سولہ روز تک جاری رہی۔مسلسل بیماری نے آپ کی حالت اس قدر نازک کردی تھی کہ آپ کے عزیز رشتہ دار مایوس ہو چکے تھے۔انہوں نے آپ کی نازک حالت دیکھ کر مسنون طریق پر تین مرتبہ سورہ یس بھی سنائی اور یقین کر لیا کہ اب آپ کے بچنے کا کوئی بھی امکان باقی نہیں ہے۔ایسے وقت میں خدا تعالیٰ نے اپنے اس بندے سے کلام کیا اور الہا ما آپ کو یہ دعا سکھلائی۔سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم اللهم صل علی محمد و آل محمد اور یہ حکم دیا کہ یہ دعا پڑھتے ہوئے دریا کے ریت ملے پانی میں ہاتھ ڈال کر اسے اپنے جسم پر پھیریں۔چنانچہ دریا سے ریت اور پانی منگوایا گیا اور آپ نے حکم الہی کے مطابق عمل شروع کیا۔اس علاج کا شروع کرنا تھا کہ طبیعت بہتری کی طرف مائل ہونے لگی اور پانی کا پیالہ ابھی ختم بھی نہ ہوا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اعجازی رنگ میں آپ کو شفاء عطا فرما دی۔اور آپ بالکل صحت یاب ہو گئے۔(ماخوذ از تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد نمبر (208-20915 یہ ایک عظیم اعجاز تھا جوخدا تعالیٰ نے اپنے اس بندے کیلئے دکھایا جو اپنی زندگی خدا کی راہ میں قربان کر چکا تھا۔اور ہر ایک پہلو سے خدا تعالیٰ کا حقیقی عبد بن چکا تھا۔پس یہ معجزہ تاریخ احمدیت کا ایک روشن باب ہے جو ہمیشہ تابندہ رہے گا۔۱۰۔ماموریت کا پہلا الہام 1882ء کے آغاز کا واقعہ ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود کو ایک مرتبہ کشف میں دکھایا گیا کہ ایک باغ لگایا جارہا ہے اور آپکو اس باغ کا مالی مقرر کیا گیا ہے۔یہ آپ کے مامور وقت ہونے کی پہلی بشارت تھی جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ آپ کو حضرت محمد مصطفیٰ " سے گلشن کی حفاظت اور اس کی ترقی کیلئے خدمات کی توفیق ملنے والی ہے۔اس کشف کے بعد ایک موقعہ پر آپ نے ایک اور کشف دیکھا جس میں آپ نے آنحضرت سے ملاقات کی اور ان سے معانقہ بھی کیا۔آنحضرت سے ملاقات کی اس عظیم بجلی کے بعد اللہ تعالیٰ نے اپنے اس مامور پر الہام کے دروازے کھول دیئے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ماموریت کا پہلا اور تاریخی الہام عربی میں نازل ہوا جس کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے:۔