روشنی کا سفر — Page 60
سرمہ چشم آریہ حمامۃ البشری اور خطبہ الہامیہ۔نیز یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یہ امتحان 27 دسمبر 1901ء کومکمل ہوگا اور دور دراز کے رہنے والے وہ لوگ جو قادیان آ کر امتحان میں شامل نہ ہو سکتے ہوں ان کے لئے وہیں پرچے روانہ کر دیے جائیں گے۔امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کی فہرست کی تیاری کا کام شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کے سپرد ہوا۔لیکن افسوس کہ باوجود اس ساری کوشش اور جدوجہد کے حضرت اقدس کی زندگی میں یہ تحریک عمل میں نہ لائی جاسکی اور سات سال تک معرض التوا میں رہنے کے بعد حضرت خلیفہ اول کے عہد میں 1908ء میں اس سلسلے کا پہلا امتحان ہوا۔جس کے بعد با قاعدہ رنگ میں حضرت خلیفہ ثانی کے عہد میں حضرت مسیح موعود کی کتب کے امتحان کا سلسلہ شروع ہوا اور مختلف انداز میں آج تک جاری ہے۔تحریری امتحان کے ساتھ ساتھ جب جماعت احمد یہ عالمگیر نے نشریات کی دنیا میں قدم رکھا اور MTA جاری ہوا تو اس ذریعے کو بھی حضرت مسیح موعود کی کتابوں کی تریج واشاعت کے لئے استعمال کیا جانے لگا اور MTA پر کوئز پروگراموں کے ذریعے سے حضرت اقدس کی کتب کے امتحان کا سلسلہ شروع کیا گیا۔پیارے مہدی کی پیاری باتیں کے نام سے ایک کوئز پروگرام MTA پر یہ خدمت سرانجام دے رہا ہے۔فونوگراف ۶۲ - نشریات کی دنیا میں پہلا قدم آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ عالمگیر سٹیلائیٹ چینل کے ذریعے تمام دنیا میں احمدیت یعنی دین حق کا پیغام لوگوں تک پہنچا رہی ہے۔اور آج سے قریباً ایک سو سال قبل قادیان کی چھوٹی سی بستی میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اس سلسلے کی پہلی اینٹ رکھ رہے تھے۔کیا آپ جانتے ہیں کیسے؟ جی ہاں فونوگراف کے ذریعے۔فونوگراف مشہور موجد ایڈیسن کی ایجاد ہے جو انہوں نے 1877ء میں تخلیق کیا۔اور آوازوں کی ریکارڈنگ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ہندوستان میں جب یہ متعارف ہوئی تو حضرت اقدس کے ایک مخلص خادم اور سلسلے کے معروف بزرگ حضرت نواب محمد علی خان صاحب نے بھی فونوگراف خریدا۔حضرت اقدس کو جب اس بات کی اطلاع ہوئی تو آپ بہت خوش ہوئے اور اس اہم سائنسی ایجاد کو پیغام حق دنیا تک پہنچانے کے کام میں استعمال کرنے کے بارے میں سوچنے لگے۔آپ نے نواب محمد علی خان صاحب کو لکھا کہ جب وہ قادیان آئیں تو فونوگراف ساتھ لیتے آئیں چنانچہ نومبر 1901ء میں وہ فونوگراف قادیان لے آئے۔اور 15 نومبر 1901ءکونماز عصر کے بعد اس کے ریکارڈ سنائے اور مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی کی آواز بھی ریکارڈ کی۔