ضیاءالحق — Page 292
روحانی خزائن جلد ۹ ۲۹۲ ضیاء الحق نکلے ۔ کیا ایسا کرنا عقل یا شرافت یا ایمان کا کام تھا۔ ہم اپنے پہلے اشتہاروں میں آثار نبویہ کے ساتھ ثابت کر چکے ہیں کہ یہ فتنہ اور مکر جو عیسائیوں کا ہوا یہ مہدی موعود کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے ۔ اور ضرور تھا کہ ایسا ہی ہوتا ۔ کیونکہ حدیث کے الفاظ صاف اشارہ کرتے ہیں کہ مہدی کے وقت میں مسلمانوں کا عیسائیوں کے ساتھ کچھ مناظرہ واقعہ ہوگا اور پہلے تھوڑا ہوگا اور پھر اس کو طول ہو کر ایک فتنہ عظیمہ ہو جائے گا۔ اس وقت آسمان سے یہ آواز آئے گی ۔ کہ حق آل مہدی میں ہے ۔ اور شیطان سے یہ آواز کہ حق آل عیسی کے ساتھ ہے" یعنی عیسائی بچے ہیں۔ یہ حدیث صاف بتلا رہی ہے کہ اس فتنہ کے وقت جس قدر لوگ عیسائیوں کا ساتھ دیں گے وہ شیطان کی ذریات ہیں اور ان کی آواز شیطان کی آواز ہے اور اس حدیث میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ انہیں دنوں میں خسوف کسوف بھی رمضان میں ہوگا ۔ چنانچہ ایک خسوف کسوف تو مباحثہ کے بعد ہوا اور ایک خسوف کسوف رمضان میں اس فتنہ کے بعد اب امریکہ میں ہو گیا ۔ یہ دوبارہ خسوف کسوف ایک قطعی علامت ظہور مہدی کی تھی جو کبھی کسی مدعی کے ساتھ جب سے کہ دنیا کی بنیاد ڈالی گئی جمع نہیں ہوا اور یہ آسمانی آواز تھی جو مصدق مہدی موعود تھی۔ اب بٹالوی اور لدھیانوی ہند و زادہ کچھ حیا اور شرم کو کام میں لا کر کہیں کہ ان کی یہ آوازیں جو عیسائیوں کی حمایت میں ہوئیں جن کا باطل ہونا ہم نے ظاہر کر دیا ہے ۔ یہ سب شیطانی آوازیں ہیں یا نہیں ۔ ہم ثابت کر چکے ہیں کہ ان آوازوں میں انہوں نے سچائی کو ترک کر دیا اور حرف حرف میں ظلم اور خیانت سے کام لیا اور عیسائیوں کی ہاں میں ہاں ملائی تو