ضیاءالحق

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 273 of 581

ضیاءالحق — Page 273

روحانی خزائن جلد ۹ ۲۷۳ ضیاءالحق پر غالب ہوا جس نے تیریکی حملوں کا نظارہ دکھلایا تھا تب پادریوں کو فکر پڑی کہ آتھم نے ہمارے منہ پر سیاہی کا دھبہ لگا یا اس لئے ڈاکٹر کلارک نے سراسر بے ایمانی کا طریق اختیار کر کے ایک گندہ اشتہار نکالا جس کا حاصل مطلب یہ تھا کہ مذہب عیسائی میں قسم کھانا ایسا ہی حرام ہے جیسا کہ مسلمانوں میں خنزیر کا گوشت کھانا مگر اس حیا کے دشمن کو ذرہ بھی انجیل اور پطرس اور پولوس کی عزت کا خیال نہ آیا اور نہ یہ سوچا کہ اگر یہی مثال سچ 19 ہے تو پھر پولس رسول کو ایماندار کہنا بے جا ہے جس نے سب سے پہلے اس نا پاک چیز کا استعمال کیا ۔ جس حالت میں ایک مسلمان خنزیر کو حلال سمجھنے والا تمام فرقوں کے اتفاق سے کا فر ہو جاتا ہے اور اس کو کھانے والا پر لے درجے کا فاسق بد کار کہلا تا ہے ۔ تو پھر ہمیں ڈاکٹر کلارک صاحب اس بات کا ضرور جواب دیں کہ وہ اپنے حضرت پولس کی نسبت ان دونوں خطابوں میں سے کس خطاب کو زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ سچی بات کو چھپانا بے ایمانوں اور لعنتیوں کا کام ہے ۔ کیا یہ سچ نہیں ہے؟ کہ پولس نے قسم کھائی پطرس نے قسم کھائی ۔ اور زبور میں لکھا ہے کہ جو جھوٹا ہے وہی قسم نہیں کھا تا ( دیکھو ز بور۶۳ آیت ۱۱) کیا ! ہم تسلیم کریں کہ فقط آتھم صاحب ہی قسم کھانے سے بچے اور دوسرے تمام بزرگ عیسائی قسم کا خنزیر کھاتے رہے اور اب بھی بجز اس قسم کے خنزیر کھانے کے کوئی اعلیٰ درجہ کی ملازمت جو متعہد عہدہ داروں کو ملتی ہے کسی عیسائی کو نہیں مل سکتی ہے ۔