ضرورة الامام — Page 545
آجکل کے اکثر نادان فقیر جو مجاہدات سکھلاتے ہیں ان کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔پس ان سے پرہیز کرنا چاہئے ۲۰۰ح مجدد جو شخص عیسائیت کے فتنہ کے وقت عیسیٰ پرستی کے فتنہ کو دور کرنے کیلئے صدی کے سر پر بطور مجدد کے ظاہر ہوگا اسی مجدد کا نام مسیح ہے ۲۱۶ح چودھویں صدی کا مجدد مسیح موعود ہونا چاہئے ۳۰۳ح چودھویں صدی کے مجدد کا بڑا فرض کسر صلیب اور عیسائیت کی حجتوں کو نابود کرنا ہے وہی مسیح موعود ہے ۳۰۳ح مجدد بطور طبیب کے ہے۔چودھویں صدی کا مجدد کا سرالصلیب مسیح موعود ہے ۳۰۵ح قسم دے کر بیان فرمایا کہ اللہ نے مجھے چودھویں صدی کے سر پر اصلاح خلق کیلئے مجدد بنا کر بھیجا ۳۵۸ مذہب خدا کے قانون کو دوسرے الفاظ میں مذہب کہتے ہیں ۳۹۷ زندہ مذہب وہی ہوتا ہے جس پر ہمیشہ کیلئے زندہ خدا کا ہاتھ ہو سو وہ اسلام ہے ۹۲ سچے مذہب کیلئے ضروری ہے کہ ہمیشہ اس میں نشان دکھلانے والے پیدا ہوتے رہیں ۳۷۵ مذہب کے حامیوں کو اخلاقی حالت دکھلانے کی بہت ضرورت ہے ۴۰۲ مذہب اس زمانہ تک ہی علم کے رنگ میں رہ سکتا ہے جب تک خدا کی صفات ہمیشہ تازہ بتازہ تجلی فرماتی رہیں ورنہ کہانیوں کی صورت میں مر جاتا ہے ۴۹۱ حضرت موسیٰ یا عیسیٰ کا کوئی نیا مذہب نہیں تھا بلکہ وہی تھا جو ابراہیم اور نوح کو ملا تھا ۳۹۷ مذہبی آزادی دیکھئے آزادی مذہب مرہم عیسیٰ مرہم عیسیٰ مسیح کے مصلوب نہ ہونے کی تصدیق کرتی ہے ۴۸۵ مسلمان مسلمانوں کا فرض ہونا چاہئے کہ تمام قوموں کے نبیوں کو جن کا الہام کا دعویٰ ہے سچے رسول مان لیں ۱۷ سچا مسلمان وہی ہے جو اسلام کی حالت پر کچھ ہمدردی دکھاوے ۴۰۳ طوفان ضلالت میں مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ اسلام پر ہونے والے اعتراضات کا جواب دیں اس کے ساتھ اسلامی تعلیم کی خوبی اور عمدگی کا بھی بیان کریں ۳۸۱ مسلمانوں کے ادنیٰ ادنیٰ قصور پر اسی دنیا میں تنبیہ کی جاتی ہے جبکہ کفار کی سزا کیلئے اللہ نے عالم آخر رکھا ہے ۳۲۷ مسلمانوں کو اللہ نے کمزوری اور ضعف کی حالت میں قوموں کے ظلم کے مقابل پر صبر کی وصیت کی ۳۹۰ مسلمانوں کے ایمان کو قوی کرنے کے دو طریق حضرت مسیح موعود کو عطا کئے گئے ۲۹۴، ۲۹۶ح عام مسلمانوں کا جوش دبانے کیلئے معاندین اسلام کی تحریرات کے مقابل پر حضورنے سخت الفاظ کا استعمال کیا ۱۱، ۱۲ مسلمان عیسائی عقیدہ پر اعتراض کرے تو حضرت عیسیٰ کی شان اور عظمت کا پاس کرے ۱۶ عیسیٰ کے نزول کے بارہ میں یہودیوں کے خطرناک انجام بابت نزول ایلیا سے ڈرنا چاہئے ۴۳ مسلمانوں کا کسی خونی مسیح اور خونی مہدی کا انتظار کرنا یہ سب بے ہودہ قصے ہیں ۳۲۱ سکھوں کے دور میں پنجاب کے مسلمانوں کے سخت حالات اور اذان پر پابندی اور انگریزوں نے اس دور سے نجات دلائی ۳۴۰ مسلمانوں کو اپنی محسن گورنمنٹ کی سچی اطاعت کرنی چاہئے ۳۴۰