تحفۂ گولڑویہ — Page 315
روحانی خزائن جلد ۱۷ ۳۱۵ יראה זרע يرايه زيرع יריך ימים اریک یا میم اور صاحب اولاد ہوگا۔ اس کی عمر لمبی کی جائے گی מעמ נפשן مے عمل نفشو יראה يرايه ישבע يسباع تحفہ گولڑو به وہ اپنی جان کی نہایت سخت تکلیف دیکھے گا (یعنی صلیب پر بیہوشی ) پر وہ پوری عمر پائے گا۔ اب مختصر طور پر ہم ان دلائل کو لکھتے ہیں جن کا ہم نے اس کتاب اور اپنی دوسری کتابوں ۱۳۹۶ میں اپنے دعوے مسیح موعود کے متعلق ذکر کیا ہے اور وہ یہ ہیں: (۱) اوّل اس دلیل سے میرا امسیح موعود ہونا ثابت ہوتا ہے کہ جیسا کہ ہم اپنی کتابوں میں ثابت کر چکے ہیں یا جوج ماجوج کے خروج اور اُن کی فتح اور اقبال کا زمانہ آگیا ہے اور قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا کے تمام وعدے جن میں سے مسیح موعود کا دنیا میں ظاہر ہونا ہے یا جوج ماجوج کے ظہور اور اقبال کے بعد ظاہر ہو جا ئیں گے جیسا کہ یہ آیت مندرجہ ذیل اسی پر صریح دلالت کرتی ہے۔ وَحَرُمُ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُوْنَ حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ وَاقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُ یعنی جن لوگوں کو ہم نے ہلاک کیا ہے اُن کے لئے ہم نے حرام کر دیا ہے کہ دوبارہ دنیا میں آویں یعنی بروزی طور پر بھی وہ دنیا میں نہیں آسکتے جب تک وہ دن نہ آویں کہ قوم یا جوج ماجوج زمین پر غالب آجائے اور ہر ایک طور سے ان کو غلبہ حاصل ہو جائے کیونکہ انسان کے ارضی قومی کی کامل ترقیات یا جوج ماجوج پر خدا تعالیٰ کے عجیب اسرار میں سے ایک بروز کا مسئلہ ہے جو خدا تعالیٰ کی پاک کتابوں میں اس کا ذکر پایا جاتا ہے۔ خدا کی مقدس کتابوں میں بعض گذشتہ انبیاء علیہم السلام کی نسبت الانبياء: ۹۸۲۹۶