تحفۂ گولڑویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 207 of 615

تحفۂ گولڑویہ — Page 207

روحانی خزائن جلد۱۷ ۲۰۷ کی ضلالت ایک سیلاب کی طرح زمین پر پھیلے گی۔ اور اس قدر طوفان ضلالت جوش مارے گا کفر اور صریح کفر اور سخت کفر ہے بلکہ اگر واقعی طور پر حضرت مسیح نے کوئی معجزہ دکھلایا ہے یا اگر کوئی اعجازی صفت حضرت موصوف کے کسی قول یا فعل یا دعا یا تو جہ میں پائی جاتی ہے تو بلا شبہ وہ صفت کروڑ ہا اور انسانوں میں بھی پائی جاتی ہے ومن انکر به فقد کفر و اغضب ربه الله اكبر۔ والله تفرد بتوحيده لا اله الا هو ۔ وليس كمثله احد من نوع البشر۔ والعباد يشابه بعضهم بَعْضًا فلا تجعل احدًا منهم وحيدًا واتق الله و احذر۔ سخت تعجب ان لوگوں کی فہم پر ہے جو کہتے ہیں کہ ہم اہل حدیث اور غیر مقلد ہیں اور دعوی کرتے ہیں کہ ہم توحید کی راہوں کو پسند کرتے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو حنفیوں کو یہ الزام دیتے ہیں کہ تم بعض اولیاء کو صفات الہیہ میں شریک کر دیتے ہو اور ان سے حاجتیں مانگتے ہو۔ اور ابھی ہم ثابت کر چکے ہیں کہ یہ لوگ حضرت عیسی علیہ السلام میں بہت سی خدائی صفات قائم کرتے ہیں اور اُن کو خالق اور محی الاموات اور عالم الغیب قرار دیتے ہیں۔ اور اُن کے لئے وہ صفتیں قائم کرتے ہیں جو کسی انسان میں اُن کی نظیر پایا جانا عقیدہ نہیں رکھتے حالانکہ توحید الہی کی جڑ یہی ہے کہ و ہ وحدہ لا شریک اپنی ذات میں اور اپنی صفات میں اور اپنے کاموں میں ہے اور کوئی دوسرا مخلوق اس کی مانند وحده لا شریک نہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو ان کرامات پر اعتراض کیا کرتے تھے جو حضرت سید شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ اور دوسرے اولیاء کرام سے ظہور میں آئیں۔ یہ وہی موحد کہلانے والے ہیں جو اس بات پر بنتے تھے کہ کیونکر ممکن ہے کہ ایک کشتی بارہ برس کے بعد دریا اے ) میں سے نکلی اور جس قدر لوگ غرق ہوئے تھے سب اس میں زندہ موجود ہوں ۔ اب یہ لوگ دجال میں وہ صفات اعجاز قائم کرتے ہیں جو کبھی کسی ولی کی نسبت روا نہیں رکھتے تھے ۔ یہ لوگ