تحفۂ گولڑویہ — Page 202
روحانی خزائن جلد ۱۷ تکفیر ہوالہذا یہ دعا سکھلائی گئی جس کے یہ معنے ہیں کہ اے خدا ہمیں اس گناہ سے محفوظ رکھ کہ ہم تیرے مسیح موعود کو دکھ دیں اور اُس پر کفر کا فتویٰ لکھیں اور اس کو سزا دلانے کیلئے عدالتوں کی طرف کھینچیں اور اس کی پاکدامن اہل بیت کی توہین کریں اور اُس پر طرح طرح کے بہتان لگائیں اور اس کے قتل کے لئے فتوے دیں۔ غرض صاف ظاہر ہے کہ یہ دعا اسی لئے سکھلائی گئی کہ تا قوم کو اس یادداشت کے پرچہ کی طرح جس کو ہر وقت اپنی جیب میں رکھتے ہیں یا اپنی نشست گاہ کی دیوار پر لگاتے ہیں اس طرف توجہ دی جائے کہ تم میں بھی ایک مسیح موعود آنے والا ہے اور تم میں بھی وہ مادہ موجود ہے جو یہودیوں میں تھا۔ غرض اس آیت پر ایک محققانہ نظر کے ساتھ غور کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک پیشگوئی ہے جو دعا کے رنگ میں فرمائی گئی چونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ حسب وعدہ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ! ☆ آخری خلیفہ اس امت کا حضرت عیسی علیہ السلام کے رنگ میں آئے گا۔ اور ضرور ہے کہ النور : ۵۶ ہم اپنی کتابوں میں بہت جگہ بیان کر چکے ہیں کہ یہ عاجز جو حضرت عیسی بن مریم کے رنگ میں بھیجا گیا ہے بہت سے امور میں حضرت عیسی علیہ السلام سے مشابہت رکھتا ہے یہاں تک کہ جیسے حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش میں ایک ندرت تھی اس عاجز کی پیدائش میں بھی ایک ندرت ہے اور وہ یہ کہ میرے ساتھ ایک لڑکی پیدا ہوئی تھی اور یہ امر انسانی پیدائش میں نا درات سے ہے کیونکہ اکثر ایک ہی بچہ پیدا ہوا کرتا ہے۔ اور ندرت کا لفظ میں نے اس لئے استعمال کیا ہے کہ حضرت مسیح کا بغیر باپ پیدا ہونا بھی امور نادرہ میں سے ہے۔ خلاف قانون قدرت نہیں ہے کیونکہ یونانی ، مصری، ہندی طبیبوں نے اس امر کی بہت سی نظیر میں لکھی ہیں کہ کبھی بغیر باپ کے بھی بچہ پیدا ہو جاتا ہے۔ بعض عورتیں ایسی ہوتی ہیں کہ بحکم قادر مطلق اُن میں دونوں قو تیں عاقد ہ اور منعقدہ پائی جاتی ہیں اس لئے دونوں خاصیتیں ذکر اور اٹلی کی اُن کے تخم میں موجود ہوتی ہیں۔ یونانیوں نے بھی ایسی پیدائشوں کی نظیر میں دی ہیں اور ہندؤوں نے بھی نظیر میں دی ہیں اور ابھی حال میں مصر میں جو طبی کتا بیں تالیف ہوئی ہیں