تحفۂ گولڑویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 182 of 615

تحفۂ گولڑویہ — Page 182

روحانی خزائن جلد ۱۷ ۱۸۲ کیا جائے گا جس میں میں روح القدس کی برکات پھونکوں گا۔ وہ پاک باطن اور خدا سے نہایت پاک تعلق رکھنے والا ہو گا اور مظهر الحق والعلا ہوگا گویا خدا آسمان سے نازل ہوا۔ و تلک عشرة كاملة۔ دیکھو وہ زمانہ چلا آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا اس سلسلہ کی دنیا میں بڑی قبولیت پھیلائے گا اور یہ سلسلہ مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب میں پھیلے گا اور دنیا میں اسلام سے مراد یہی سلسلہ ہوگا۔ یہ باتیں انسان کی باتیں نہیں یہ اُس خدا کی وحی ہے جس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں۔ اب میں مختصر طور پر اپنے مسیح موعود اور مہدی معہود ہونے کے دلائل ایک جگہ اکٹھے کر کے لکھ دیتا ہوں شائد کسی طالب حق کو کام آئیں یا کوئی سینہ حق کے قبول کرنے کے لئے کھل جاۓ ۔رب فـاجـعـل فيـهـا مـن عـنـدك بركة وتاثيرًا وهداية وتنويرا واجعل | افئدة من الناس تهوى اليها فانك على كلّ شيءٍ قدير و بالاجابة جدير۔ ربنا اغفر لنا ذنوبنا وادفع بلايانا وكروبنا ونج من كل هم قلوبنا و كفّل خطوبنا وكن معنا حيثما كنا يا محبوبنا واستر عوراتنا وأمن روعاتنا ۔ انا توكلنا علیک وفـوضـنـا الامر اليك انت مولانا فى الدنيا والأخرة وانت ارحم الرّاحمين۔ أمين يارب العالمين۔ (1) پہلی دلیل اس بات پر کہ میں ہی مسیح موعود اور مہدی معہود ہوں یہ ہے کہ میرا یہ دعویٰ مہدی اور مسیح ہونے کا قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے یعنی قرآن شریف اپنے نصوص قطعیہ سے اس بات کو واجب کرتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مقابل پر جو موسوی خلیفوں کے خاتم الانبیاء ہیں اس امت میں سے بھی ایک آخری خلیفہ پیدا ہوگا تا کہ وہ اسی طرح محمدی سلسلہ خلافت کا خاتم الاولیاء ہو اور مجددانہ حیثیت اور لوازم میں حضرت عیسی علیہ السلام کی مانند ہو اور اسی پر سلسلہ خلافت محمد یہ ختم ہو جیسا کہ حضرت مسیح علیہ السلام پر سلسلہ خلافت موسویہ ختم ہو گیا ہے۔