تحفۂ گولڑویہ — Page 176
روحانی خزائن جلد ۷ پیشگوئی سچی نہیں نکلی وہ لوگ بڑے راستباز ہیں کوئی دعوی نہیں کرتے لیکن یہ شخص تو مکار کذاب جھوٹا مفتری ناحق کا مدعی عہد شکن مال حرام کھانے والا لوگوں کا ناحق روپیہ دبانے والا سخت درجہ کا بے ایمان ہے اور ان راستباز ملہموں پر خدا نے اپنے الہامات کے ذریعہ سے ظاہر کر دیا ہے کہ در حقیقت یہ شخص کا فر ہے بلکہ سخت کا فر ۔ فرعون اور ہامان سے بھی بدتر اور بعض پاک باطن ملہمین کو پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نظر آئے تو آپ نے فرمایا کہ یہ مفتری کذاب دجال ہے اور واجب القتل اور میں اس کا دشمن ہوں اور جلد تباہ کر دوں گا اور ایک بزرگ اپنے ایک واجب التعظیم مرشد کی ایک خواب جس کو اس زمانہ کا قطب الاقطاب و امام الا بدال خیال کرتے ہیں یہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا اور آپ ایک تخت پر بیٹھے ہوئے تھے اور گردا گرد تمام علماء پنجاب اور ۵۳ ہندوستان گویا بڑی تعظیم کے ساتھ کرسیوں پر بٹھائے گئے تھے اور تب یہ شخص جو مسیح موعود کہلاتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آکھڑا ہوا جو نہایت کر یہ شکل اور میلے کچیلے کپڑوں میں تھا۔ آپ نے فرمایا کہ یہ کون ہے تب ایک عالم ربانی اٹھا ( شائد محمود شاہ واعظ یا محمد علی بو پڑی) اور اُس نے عرض کی کہ یا حضرت یہی شخص مسیح موعود ہونے کا دعوی کرتا ہے ۔ آپ نے فرمایا یہ تو دجال ہے ۔ تب آپ کے فرمانے سے اُسی وقت اُس کے سر پر جوتے لگنے شروع ہوئے جن کا کچھ حساب اور اندازہ نہ رہا اور آپ نے ان تمام علماء پنجاب اور ہندوستان کی بہت تعریف کی جنہوں نے اس شخص کو کافر اور دجال ٹھہرایا اور آپ بار بار پیار کرتے اور کہتے تھے کہ یہ میرے علماء ربانی ہیں جن کے وجود سے مجھے فخر ہے۔ اس جگہ کرسی نشینی کی ترتیب کا کچھ ذکر نہیں کیا مگر میں گمان کرتا ہوں یہ تمام لوگ وہ ہیں جنہوں نے مجھے گالیاں دینا اپنے پر فرض کر رکھا ہے اور اب بعض اُن میں سے میری توہین کے ارادہ سے جھوٹی خواہیں اپنی طرف سے بناتے اور پھر ان کو شائع کرتے ہیں۔ منہ