تحفۂ گولڑویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 167 of 615

تحفۂ گولڑویہ — Page 167

۱۶۷ روحانی خزائن جلد۷ اس لئے مانا پڑا کہ انوار مسیحیہ کے ظہور کا مشرق بھی ہندوستان ہی ہے کیونکہ جہاں بیمار ہو و ہیں طبیب آنا چاہیے اور بموجب حديث لو كان الايمان عند الثريا لناله رجال او رجل من هؤلاء (اى من فارس) دیکھو بخاری صفحہ ۷۲۷ ۔ رجل فارسی کا جائے ظہور بھی یہی مشرق ہے اور ہم ثابت کر چکے ہیں کہ وہی رجل فارسی مہدی ہے اس لئے ماننا پڑا کہ ☆ مسیح موعود اور مہدی اور دجال تینوں مشرق میں ہی ظاہر ہوں گے اور وہ ملک ہند ہے۔ اب اس سوال کا میں جواب دیتا ہوں کہ اکثر مخالف جوش میں آکر مجھ سے پوچھا کرتے ہیں کہ تمہارے مسیح موعود ہونے کا کیا ثبوت ہے۔ کیا کسی قرآن شریف کی آیت سے تمہارا مسیح موعود ہونا ثابت ہوتا ہے؟ اور پھر آپ ہی یہ حجت پیش کرتے ہیں کہ اگر صرف کسی سچی خواب یا کسی بچے کشف سے کوئی مسیح موعود یا مہدی بن سکتا ہے تو دنیا میں ایسے ہزار ہا لوگ موجود ہیں جن کو کچی خوا ہیں آتی ہیں اور کشف بھی ہوتے ہیں اور ہم بھی انہی میں سے ہیں تو کیا وجہ کہ ہم مسیح موعود نہ کہلا دیں؟ اما الجواب واضح ہو کہ یہ اعتراض صرف میرے پر نہیں بلکہ تمام انبیا ء علیہم السلام پر ہے ۔ اور میں اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ بچی خوا ہیں اکثر لوگوں کو آ جاتی ہیں اور کشف بھی ہو جاتے ہیں بلکہ بعض اوقات بعض فاسق اور فاجر اور تارک صلوۃ ۴۸) بلکہ بدکار اور حرام کار بلکہ کافر اور اللہ اور اس کے رسول سے سخت بغض رکھنے والے اور سخت تو ہین کرنے والے اور سچ سچ اخوان الشیاطین شاذ و نا در طور پر سچی خوا میں دیکھ ایسا ہی ایک حدیث میں لکھا ہے کہ اصفہان سے ایک لشکر آئے گا جن کی جھنڈیاں کالی ہوں گی اور ایک فرشتہ آواز دے گا کہ ان میں خلیفتہ اللہ المہدی ہے ۔ اور اصفہان بھی حجاز سے مشرق کی طرف ہے اس لئے ثابت ہوا کہ مہدی مشرق میں ہی پیدا ہوگا یا یہ کہ ☆ فارسی الاصل ہو گا۔ منہ بخارى كتاب التفسير سورة الجمعة(ناشر)