تحفۂ گولڑویہ — Page 69
روحانی خزائن جلد۱۷ ۶۹ ضمیمه تحفہ گولڑ و به نام آسمان پر احمد ہوگا اور وہ حضرت مسیح کے رنگ میں جمالی طور پر دین کو پھیلائے گا ایسا ہی یہ آیت وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَهِمَ مُصَلَّی اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ جب امت محمدیہ میں بہت فرقے ہو جائیں گے تب آخر زمانہ میں ایک ابراہیم پیدا ہو گا اور ان سب فرقوں میں وہ فرقہ نجات پائے گا کہ اس ابرا ہیم کا پیرو ہوگا۔ اب ہم بطور نمونہ چند الہامات دوسری کتابوں میں سے لکھتے ہیں ۔ چنانچہ ازالہ اوہام میں صفحہ ۶۳۴ سے اخیر تک اور نیز دوسری کتابوں میں یہ الہام ہیں جعلناک المسيح ابن مریم۔ ہم نے تجھ کو مسیح ابن مریم بنایا۔ یہ کہیں گے کہ ہم نے پہلوں سے ایسا نہیں سنا۔ سو تو ان کو جواب دے کہ تمہارے معلومات وسیع نہیں تم ظاہر لفظ اور ابہام پر قانع ہو اور پھر ایک اور الہام ہے اور وہ یہ ہے الحمد لله الذی جعلك المسيح ابن مريم۔ انت الشيخ المسيح الذى لا يُضاع وقته كمثلک در لا يُضاع ۔ یعنی خدا کی سب حمد ہے جس نے تجھ کو مسیح ابن مریم بنایا تو وہ شیخ مسیح ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا جاوے گا۔ تیرے جیسا موتی ضائع نہیں کیا جاتا اور پھر فرمایا لنحيينك حيوة طيبة ثـمـانين حولا او قريبًا من ذالك۔ وترى نسلا بعيدًا مظهر الحق والعلا كان الله السماء ۔ یعنی ہم تجھے ایک پاک اور آرام کی زندگی عنایت کریں گے۔ انٹی برس یا اس کے قریب قریب یعنی دو چار برس کم یا زیادہ اور تو ایک دور کی نسل دیکھے گا بلندی اور غلبہ کا مظہر گویا خدا آسمان سے نازل ہوا۔ اور پھر فرمایا یأتی قمر الانبياء و امرك يتاتى ما انت ان تترك الشيطان قبل ان تغلبه۔ الـفـوق معك والتحت مع اعدائک۔ یعنی نبیوں کا چاند چڑھے گا اور تو کامیاب ہو جائے گا تو ایسا نہیں کہ شیطان کو چھوڑ دے قبل اس کے کہ اس پر غالب ہو اور اوپر رہنا تیرے حصہ میں ہے اور نیچے رہنا تیرے دشمنوں کے حصے میں اور پھر فرمایا انى مهين من اراد اهانتك وما كان الله ليتركك حتى يميز الخبيث من الطيب۔ سبحان الله انت وقاره۔ فكيف (۲۲) نزل من البقرة : ١٢٦