تحفۂ گولڑویہ — Page 70
روحانی خزائن جلد۱۷ ضمیمه تحفه گولر و یه يتركك اني انا الله فاخترنی قل رب اني اخترتک علی کل شی - ترجمہ میں اُس کو ذلیل کروں گا جو تیری ذلت چاہتا ہے اور میں اس کو مدد دوں گا جو تیری مدد کرتا ہے۔ اور خدا ایسا نہیں جو تجھے چھوڑ دے جب تک وہ پاک اور پلید میں فرق نہ کرلے۔ خدا ہر ایک عیب سے پاک ہے اور تو اس کا وقار ہے پس وہ تجھے کیونکر چھوڑ دے۔ میں ہی خدا ہوں تو سراسر میرے لئے ہو جا۔ تو کہہ اے میرے رب میں نے تجھے ہر چیز پر اختیار کیا۔ اور پھر فرمایا۔ سيقول العدولست مرسلا سناخذه من مارن او خرطوم وانا من الظالمين | منتقمون۔ انى مع الافواج أتيك بغتةً۔ يوم يعض الظالم على يديه ياليتني اتخذت مع الرسول سبيلا۔ وقالوا سيقلب الامر وما كانوا على الغيب | مطلعين انا انزلناك و كان الله قديرا۔ یعنی دشمن کہے گا کہ تو خدا کی طرف سے نہیں ہے۔ ہم اس کو ناک سے پکڑیں گے یعنی دلائل قاطعہ سے اُس کا دم بند کر دیں گے اور ہم جزا کے دن ظالموں سے بدلہ لیں گے۔ میں اپنی فوجوں کے ساتھ تیرے پاس ناگہانی طور پر آؤں گا یعنی جس گھڑی تیری مدد کی جائے گی اس گھڑی کا تجھے علم نہیں۔ اور اس دن ظالم اپنے ہاتھ کاٹے گا کہ کاش میں اس خدا کے بھیجے ہوئے سے مخالفت نہ کرتا اور اُس کے ساتھ رہتا۔ اور کہتے ہیں کہ یہ جماعت متفرق ہو جائے گی اور بات بگڑ جائے گی حالانکہ اُن کو غیب کا علم نہیں دیا۔ گیا۔ تو ہماری طرف سے ایک بُرہان ہے اور خدا قادر تھا کہ ضرورت کے وقت میں اپنی بُرہان ظاہر کرتا اور پھر فرمایا انا ارسلنا احمد الى قومه فاعرضوا وقالواكذاب اشر۔ وجعلوا يشهدون عليه ويسيلون كماء منهمر ۔ ان حبّی قریب مستتر۔ یأتیک نصرتى انى انا الرحمن انت قابل يأتيك وابل انّى حاشر كل قوم يأتونك جنبا۔ وانی انرت مكانك تنزيل من الله العزيز الرحيم بلجت آیاتی۔ ولن يجعل الله للكافرين على المؤمنين سبيلا۔ انت مدينة العلم۔ طيب مقبول الرحمن۔ وانت اسمى الاعلى بشرى لك في هذه الايام۔ انت منى |