تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 449 of 769

تریاق القلوب — Page 449

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۴۴۹ تریاق القلوب اور ہر قسم کی پیشگوئیوں سے روکا گیا ہے۔ یہ ان لوگوں کی باتیں ہیں جو وعید لعنة الله على الكاذبین میں داخل ہیں۔ ہم اس مقدمہ کے بعد بہت سی پیشگوئیاں کر چکے ہیں پس یہ کیسا گندہ جھوٹ ہے کہ یہ لوگ شائع کرتے ہیں ۔ رہا یہ سوال کہ محمد حسین کو کچھ زمین مل گئی ہے یعنی بجائے ذلت کے عزت ہو گئی ہے یہ نہایت بیہودہ خیال ہے بلکہ یہ اُس وقت اعتراض کرنا چاہیے تھا کہ جب اس زمین سے محمدحسین کچھ منفعت اُٹھا لیتا ابھی تو وہ ایک ابتلاء کے نیچے ہے کچھ معلوم نہیں کہ اس زمین سے انجام کار کچھ زیر باری ہوگی یا کچھ منفعت ہوگی ۔ ماسوا اس کے کنز العمال کی کتاب المزارعة میں یعنی صفحہ ۷۳ میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث موجود ہے۔ لا تدخل سكة الحرث على قوم الا اذلهم الله (طب عن ابى يمامة ) یعنی کھیتی کا لوہا اور آلہ کسی (۱۴۰ قوم میں نہیں آتا جو اُس قوم کو ذلیل نہیں کرتا ۔ پھر اسی صفحے میں ایک دوسری حدیث ہے۔ انه صلى الله عليه وسلم رأى شيئًا من آلة الحرث فقال لا يدخل هذا بيت قوم الا دخله الذل (خ- عن ابي امامة ) یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آلہ زراعت کا دیکھا اور فرمایا کہ یہ آلہ کسی قوم کے گھر میں داخل نہیں ہوتا مگر اس قوم کو ذلیل کر دیتا ہے ۔ اب دیکھو ان احادیث سے صریح طور پر ثابت ہے کہ جہاں کا شتکاری کا آلہ ہوگا وہیں ذلت ہوگی ۔ اب ہم میاں ثناء اللہ کی بات مانیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ۔ جو شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بات پر ایمان رکھتا ہے اُس کو ماننا پڑے گا کہ کسی کے گلے میں کاشتکاری کا سامان پڑنا یہ بھی ایک قسم کی ذلت ہے ۔ سو یہ تو میاں ثناء اللہ نے ہماری مدد کی کہ جس قسم کی ذلت کی ہمیں خبر بھی نہیں تھی ہمیں خبر دے دی ۔ ہمیں تو صرف پانچ قسم کی ذلت کی خبر تھی ۔ اس