تریاق القلوب — Page 426
۱۲۷ روحانی خزائن جلد ۱۵ ۴۲۶ تریاق القلوب جولوگ خدا تعالیٰ کی راہ سے روکتے ہیں عنقریب خدا تعالیٰ کا غضب اُن پر وارد ہوگا۔ خدا کی مارانسانوں کی مار سے سخت تر ہے ۔ ہمارا حکم تو اتنے میں ہی نافذ ہو جاتا ہے کہ جب ہم ایک چیز کا ارادہ کرتے ہیں تو ہم اُس چیز کو کہتے ہیں کہ ہو جا تو وہ چیز ہو جاتی ہے۔ کیا تو میرے حکم سے تعجب کرتا ہے۔ میں عاشقوں کے ساتھ ہوں۔ میں ہی وہ رحمان ہوں جو بزرگی اور بلندی رکھتا ہے اور ظالم اپنا ہاتھ کاٹے گا اور میرے آگے ڈال دیا جائے گا۔ بدی کی جزا اُسی قدر بدی ہے اور اُن کو ذلت پہنچے گی یعنی اسی قسم کی ذلت اور اسی مقدار کی ذلت جس کے پہنچانے کا انہوں نے ارادہ کیا اُن کو پہنچ جائے گی ۔ خلاصہ منشاء الہام یہ ہے کہ وہ ذلت مثلی ہوگی کیونکہ بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے اور پھر فرمایا کہ خدا تعالیٰ کے ارادہ سے کوئی اُن کو بچانے والا نہیں ۔ پس صبر کر جب تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے امر کو ظاہر کرے۔ خدا تعالیٰ اُن کے ساتھ ہے جو تقومی اختیار کرتے ہیں اور اُن کے ساتھ ہے جو نیکی کرنے والے ہیں ۔ یہ پیشگوئی ہے جو خدا تعالیٰ نے محمد حسین اور اُس کے دور فیقوں کی نسبت کی تھی اور اس میں ظاہر کیا تھا کہ اسی ذلت کے موافق اُن کو ذلت پہنچ جائے گی جو اُنہوں نے پہنچائی ۔ سو یہ پیشگوئی اس طرح پر پوری ہوئی کہ محمد حسین نے اس پیشگوئی کے بعد پوشید و طور پر ایک انگریزی فہرست اپنی اُن کا رروائیوں کی شائع کی جن میں گورنمنٹ کے مقاصد کی تائید ہے اور اس فہرست میں یہ جتلانا چاہا کہ منجملہ میری خدمات کے ایک یہ بھی خدمت ہے کہ میں نے اپنے رسالہ اشاعةُ السنه میں لکھا ہے کہ مہدی کی حدیثیں صحیح نہیں ہیں اور اس فہرست کو اُس نے بڑی احتیاط سے پوشیدہ طور پر شائع کیا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ قوم کے روبروئی اس فہرست کے برخلاف اُس نے اپنا عقیدہ ظاہر کیا ہے اور اس دورنگی کے ظاہر