تریاق القلوب — Page 414
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۸ ۴۱۴ تریاق دولت علیہ ترکیہ مقیم ہند کو دیا تھا معلوم ہوتا ہے کہ ہر ز ر چندہ تمام وکمال قسطنطنیہ میں نہیں پہنچا۔ اور اس امر کے باور کرنے کی یہ وجہ ہوتی ہے کہ حسین پک کامی وائس قونصل مقیم کرانچی کو جو ایک ہزار چھ سوروپیہ کے قریب مولوی انشاء اللہ صاحب ایڈیٹر اخبار وکیل امرتسر اور مولوی محبوب عالم صاحب ایڈیٹر پیسہ اخبار لاہور نے مختلف مقامات سے وصول کر کے بھیجا تھا وہ سب غبن کر گیا ایک کوڑی تک قسطنطنیہ میں نہیں پہنچائی مگر خدا کا شکر ہے کہ سلیم پاشا معلمہ کا رکن کمیٹی چندہ کو جب خبر پہنچی تو اُس نے بڑی جاں فشانی کے ساتھ اس روپیہ کے اگلوانے کی کوشش کی اور اُس کی اراضی مملوکہ کو نیلام کرا کر وصولی رقم کا انتظام کیا اور باب عالی میں نہین کی خبر بھجوا کر نوکری سے موقوف کرایا۔ اس لئے ہندوستان کے جملہ اصحاب جرائد کی خدمت میں التماس ہے کہ وہ اس اعلان کو قومی خدمت سمجھ کر چار مرتبہ متواتر اپنے اخبارات میں مشتہر فرمائیں اور جس وقت اُن کو معلوم ہو کہ فلاں شخص کی معرفت اس قدر روپیہ چندہ کا بھیجا گیا تو اس کو اپنے جریدہ میں مشتہر کرائیں اور نام مع عنوان کے ایسا مفصل لکھیں کہ بشرط ضرورت اس سے مخط و کتابت ہو سکے ۔ اور ایک پر چہ اس جریدہ کا خاکسار کے پاس بمقام قاہرہ اس پتہ سے روانہ فرمادیں:۔ حافظ عبدالرحمن الہندی الا مرتسری ۔ سکہ جدیدہ ۔ وکالہ صالح آفندی قاہرہ (ملک مصر ) اور منجملہ ان نشانوں کے جو خدا تعالیٰ کے فضل سے میرے ہاتھ پر ظہور میں آئے ہیں یہ ہے کہ جب کتاب امهات المؤمنین عیسائیوں کی طرف سے ۱۲۱