تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 404 of 769

تریاق القلوب — Page 404

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۴۰۴ تریاق القلور قدرت اور اختیار میں نہیں کہ محض اپنے منصوبہ سے ایسی خارق عادت اور فوق الطاقت باتیں بیان کر سکے جو آخر اُسی طرح پوری بھی ہو جائیں۔ تیسرا پہلو اس پیشگوئی کا یہ ہے کہ یہ کس طرح پر پوری ہوئی آیا تمام لوگوں نے اور ہر ایک نے اس ملک کے فرقوں میں سے معلوم کر لیا کہ جیسا کہ بیان کیا گیا تھا لیکھر ام اس دہشت ناک موت سے مرا جس سے تمام ہندوؤں کے دل ہل گئے یا لوگوں کو اس بات میں شک رہا کہ شاید اب تک زندہ ہے یا یہ کہ کسی دہشت ناک یا شور برپا کرنے والی موت سے نہیں مرا بلکہ معمولی طور پر کسی تپ یا کھانسی یا بواسیر سے مرگیا ہے جس پر نہ کوئی شور اُٹھا اور نہ دلوں پر چوٹ لگی ۔ اور ظاہر ہے کہ قتل کی موت سے بڑھ کر اور کوئی بھی صورت موت کی ایسی نہیں جو دنیا میں دہشت اور شور و غوغا کو پھیلا دے اور دلوں کو ہلا دے اور کینوں کو بر پا کرے اور خود پیشگوئی میں صریح لفظوں میں قتل کی طرف اشارہ بھی تھا۔ اب اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ اس پیشگوئی کے تینوں پہلو ایسے اعلیٰ درجہ پر اور بدیہی الثبوت ہیں جن سے بڑھ کر تصور نہیں کر سکتے۔ دیکھو کس زور شور سے برکات الدعا کے ٹائٹل پیچ میں قبل از وقت شائع کیا گیا تھا کہ اگر اس پیشگوئی کا خلاصہ یہی نکلا کہ کوئی معمولی تپ آیا یا درد ہوا تو سمجھو کہ یہ پیشگوئی خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہے۔ وہ اشتہار جس میں میں نے الهام عجل جسد له خوار لکھا ہے جو کتاب آئینہ کمالات اسلام کے ساتھ شامل ہیں اس الہام کے نیچے جو تشریح ہے اس کی تمام عبارت غور سے پڑھو اور پھر اس کے بعد وہ تمام عبارت غور سے پڑھو جو برکات الدعا کے ٹائٹل پیچ میں درج ہے۔ اور پھر وہ اشعارغور سے پڑھو جو الہام عجل جسد له خوار کے ساتھ اشتہار میں درج ہیں جن کے اخیر میں ایک ہاتھ بنا ہوا ہے جو لیکھرام کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ اور پھر وہ کشف غور سے پڑھو جو برکات الدعا کے اخیر صفحہ کے حاشیہ پر ہے اور پھر وہ عربی شعر