تریاق القلوب — Page 372
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۷۲ تریاق القلوب اور عیسائی گواہ ہیں بلکہ ہماری گورنمنٹ محسنہ بھی اِس نشان کی گواہ ہے ۔ اللہ اللہ یہ کیسا دہشت ناک اور ہیبت ناک نشان ظاہر ہوا جس نے آنکھوں والوں کو خدا کا چہرہ دکھا دیا اور شاہ ایران اور خسرو پرویز اور اُس کے قتل کئے جانے کا واقعہ جو ہمارے ستید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کی بنا پر ظہور میں آیا تھا اس زندہ نشان سے دوبارہ آنکھوں کے سامنے آگیا۔ واضح ہو کہ ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دو بڑے نشان تھے جو ایک اُن میں سے آتھم کے قصہ سے مشابہ اور دوسرا لیکھر ام کے ماجرا سے مماثلت رکھتا تھا ۔ اس مجمل بیان کی تفصیل یہ ہے کہ جیسا کہ صحیح بخاری کے صفحہ ۵ میں مذکور ہے ۔ آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خط دعوت اسلام کا قیصر روم کی طرف لکھا تھا اور اُس کی عبارت جو صفحہ مذکورہ بخاری میں مندرج ہے یہ تھی۔ بِسْمِ اللهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمُ۔ من محمد عبد الله ورسوله الى هرقل عظيم الروم۔ سلام على من اتبع الهدى۔ امّا بعد فانّى ادعوك بدعاية الاسلام اسلم تسلم يؤتك الله اجرک مرتین۔ فان تولیت فانّ علیک اثم اليريسيين - ويا اهل الكتاب تعالوا الى كلمة سواء بيننا وبينكم ان لا نعبد الا الله ولا نشرك به شيئًا ولا يتخذ بعضنا بعضًا اربابا من دون الله فان تولوا فقولوا اشهدوا بانا مسلمون - یعنی یہ خط محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے جو خدا کا بندہ اور اُس کا رسول ہے روم کے سردار ہر قل کی طرف ہے ۔ سلام اُس پر جو ہدایت کی راہوں کی پیروی کرے اور اس کے بعد تجھے معلوم ہو کہ میں دعوتِ اسلام کی طرف تجھے بلاتا ہوں یعنی وہ مذہب جس کا نام اسلام ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ انسان خدا کے آگے اپنی گردن رکھ دے اور اُس کی عظمت اور جلال کے پھیلانے کے لئے اور اُس کے بندوں کی ہمدردی کے لئے کھڑا ہو جائے اس کی طرف میں تجھے