تریاق القلوب — Page 356
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۵۶ تریاق القلوب یعنی اس فتنہ کے وقت یہ لوگ یہ چاہیں گے کہ تیرے صدق کو لوگوں اور حکام کی نظر میں مشتبہ کردیں۔ سو تو خدا سے دعا کر کہ ان دنوں میں ان لوگوں کے مکروں سے عام لوگ نجات پاویں اور مخلوق اور حکام کی نظر میں تیرا صدق ظاہر ہو جائے اور پھر فرمایا کہ ہماری طرف سے بھی یہ وعدہ ہے کہ غالباً ہم آئندہ زمانہ میں تجھے دکھا دیں گے کہ جوان لوگوں کے لئے وعدہ کیا گیا تھا ( یعنی دلائل روحانیہ اور عقلیہ سے صلیب کو توڑنا ) اس وعدہ میں سے بہت کچھ ہم نے تیری زندگی میں ہی ایفا کر دیا ہے یعنی جو کچھ تیرے ظہور کا اصل مدعا ٹھہرایا گیا ہے یعنی کسر صلیب دلائل روحانیہ و عقلیہ سے ۔ اس مدعا میں سے بہت کچھ تیری زندگی میں ہی ظاہر ہو جائے گا۔ یہ براہین احمدیہ کی پیشگوئی ہے جو سفیر ہند پر لیس کے چھاپہ میں صفحہ ۲۴۱ میں موجود ہے اور ہر ایک ادنی فہم کا آدمی بھی اس پیشگوئی پر نظر غور کر کے سمجھ سکتا ہے کہ اس پیشگوئی میں اُن تمام واقعات کی طرف اشارہ ہے کہ جو ڈپٹی انھم سے لے کر ڈاکٹر کلارک کے اقدام قتل کے مقدمہ تک ظہور میں آئے کیونکہ اوّل آتھم نے اپنی ندامت اور خجالت چھپانے کے لئے جو اُس کی خوفزدہ حالت سے اُس کے عائد حال ہوگئی تھی تین جھوٹے الزام میرے پر لگائے جن کو وہ ثابت نہ کر سکا اور پھر اس کے بعد دوسرے عیسائیوں نے محض ظلم کی راہ سے امرتسر وغیرہ مقامات میں شور مچایا اور سراسر نا انصافی سے میری تکذیب کی اور گالیاں دیں اور پھر اس پر بس نہ کر کے آخر ایک اقدام قتل کا مقدمہ میرے پر کیا گیا جس کو ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کے دوستوں نے بنایا۔ یہ مقدمہ بھی در اصل آتھم کے مقدمہ کی ایک شاخ تھی اور اسی غبار اور کینہ کا ایک نتیجہ تھا۔ پس اس پیشگوئی میں جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں ہے ان تمام واقعات کی پیش از وقت خبر دی گئی ہے۔ اور اس فقرہ میں کہ تو نبیوں کی طرح صبر کر جتلا یا گیا کہ صرف تیری