تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 343 of 769

تریاق القلوب — Page 343

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۴۳ تریاق القلوب الہام ہوا۔ انما امرنا اذا اردنا شيئًا ان نقول له كن فيكون - یعنی ہمارے امور کے لئے ہمارا یہی قانون ہے کہ جب ہم کسی چیز کا ہو جانا چاہتے ہیں تو ہم کہتے ہیں کہ ہو جا پس وہ ہو جاتی ہے۔ اب واضح ہو کہ اس پیشگوئی سے قبل از وقت پانسو کے قریب انسانوں کو خبر دی گئی تھی ۔ چنانچہ اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب اور اخویم مولوی عبد الکریم صاحب اور اخویم مولوی محمد علی صاحب ایم اے اور اخویم خواجہ کمال الدین صاحب اور اخویم مرزا خدا بخش صاحب اور اخویم مولوی حکیم فضل دین صاحب و غیره اس قدر گواہ ہیں کہ اگر ان کے صرف نام لکھے جاویں تب بھی اس کے لئے بہت سے ورق درکار ہیں ۔ اور ان تمام صاحبوں کو پیش از وقت بتلایا گیا تھا کہ ایسا ابتلا آنے والا ہے اور عنقریب ایسا مقدمہ دائر ہوگا مگر آخر بریت اور خدا تعالیٰ کا فضل ہوگا اور کوئی ذلت پیش نہیں آئے گی۔ سو یہ مقدمہ اس طرح پیدا ہوا کہ ایک شخص عبد الحمید نام کو بعض عیسائیوں نے جو ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک سے تعلق رکھنے والے تھے سکھلایا کہ وہ عدالت میں یہ اظہار دے کہ اُس کو مرزا غلام احمد نے یعنی اس راقم نے قادیان سے اس غرض سے بھیجا ہے کہ تا ڈاکٹر کلارک کو قتل کر دے اور نہ صرف سکھلایا بلکہ دھمکی بھی دی کہ اگر وہ ایسا اظہار نہیں دے گا تو وہ قید کیا جائے گا۔ اور ایک یہ بھی دھمکی دی کہ اُس کا فوٹو لے کر اُس کو کہا گیا کہ اگر وہ بھاگ بھی جائے گا تو اس فوٹو کے ذریعہ سے پھر پکڑا جائے گا۔ چنانچہ (۹۲) اُس نے مجسٹریٹ ضلع امرتسر کے سامنے یہ اظہار دے دیا اور وہاں سے میری گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری ہوا۔ اور میں اس جگہ ناظرین کی پوری دلچسپی کے لئے صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرتسر کے حکم کی نقل ذیل میں لکھتا ہوں اور وہ یہ ہے " عبد الحمید اور ڈاکٹر کلارک کے بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ مرزا غلام احمد قادیانی نے عبدالحمید کو ڈاکٹر