تریاق القلوب — Page 331
روحانی خزائن جلد ۱۵ ད་ ۳۳۱ تریاق القلوب زیرک اور انصاف پسند اور نیک نیت تھے اُنہوں نے لکھ دیا کہ مرزا غلام احمد کا ایک شہرت یافتہ فرقہ ہے جن کی نسبت ہم بدظنی نہیں کر سکتے یعنی جو کچھ عذر کیا گیا ہے وہ واقعی اور درست ہے اس لئے ٹیکس معاف اور مشل مقدمہ داخل دفتر ہو۔ یہ ایک ایسی پیشگوئی تھی کہ قبل از انجام مقدمہ ایک جماعت کثیر کوسنادی گئی تھی کیونکہ ہمارے یہاں پیشگوئیوں کے لئے یہ ایک قاعدہ مقرر ہو چکا ہے کہ جو کچھ خدا تعالیٰ کی طرف سے پیشگوئی کے طور پر ظاہر ہوتا ہے فی الفور تمام جماعت کو اس سے اطلاع دی جاتی ہے اور جولوگ حاضر نہیں ہوتے اُن کو بذریعہ خطوط مطلع کیا جاتا ہے۔ سو ایسا ہی اس پیشگوئی میں بھی کیا گیا۔ تمام وہ معز مخلصین زندہ موجود ہیں جن کو یہ پیشگوئی سنائی گئی تھی اور وہ حلفا اس کی تصدیق کر سکتے ہیں ۔ شروع اکتوبر ۱۸۹۷ء میں مجھ کو دکھایا گیا کہ میں ایک گواہی کے لئے ایک انگریز حاکم کے پاس حاضر کیا گیا ہوں اور اُس حاکم نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کے والد کا کیا نام ہے۔ ☆ لیکن جیسا کہ شہادت کے لئے دستور ہے مجھے قسم نہیں دی اور پھر ۲۱ جمادی الاول سے میں مطابق ۸ اکتوبر ۱۸۹۷ء مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ اس مقدمہ کا سپاہی آ گیا ہے ۔ چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا جیسا کہ یہ خواب دیکھی تھی اور سپاہی ایک سمن لے کر آیا اور معلوم ہوا کہ ایڈیٹر اخبار ناظم الہند ساکن لاہور نے مجھے گواہ لکھوا دیا ہے جس پر مولوی رحیم بخش پرائیویٹ سیکرٹری نواب بہاولپور نے لائیل کا مقد مہ ملتان میں کیا تھا اور میں نے گواہی کے لئے ملتان میں ہی جانا تھا پس جب میں حسب ہدایت اس سمن کے ملتان میں پہنچا اور عدالت میں گواہی کے لئے حاضر نقل مطابق اصل ۔ ۱۳۱۵ھ بنتا ہے۔ (ناشر)