تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 329 of 769

تریاق القلوب — Page 329

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۲۹ تریاق القلوب ایمان ہے کہ مَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهُ اب اس جگہ اس تحریر سے صرف یہ مقصود ہے کہ کس اعلیٰ درجہ کی یہ پیشگوئی ہے کہ قبل اس کے کہ کچھ بھی علم ہو کہ مجسٹریٹ کا اخیر حکم کیا ہوگا خدا تعالیٰ نے اپنے پاک الہام کے ذریعہ سے اس حکم سے ایسے وقت میں اطلاع دے دی کہ میں یقین رکھتا ہوں کہ اُس وقت خود مجسٹریٹ کو بھی معلوم نہ ہوگا کہ میں یہ حکم دوں گا اور پھر اس بات سے بھی اطلاع دے دی کہ جو استغاثہ کے کارکنوں نے میرے ماخوذ کرانے کے لئے اسباب اور وجوہ اکٹھے کئے تھے وہ بیکار جائیں گے اور خدا مجھے ان سے بچالے گا۔ اور پھر اس الہام کی چودھویں سطر میں یہ بھی پیش از وقت بیان کیا گیا ہے کہ ان لوگوں کے منہ کالے ہوں گے جن کی یہ مراد تھی کہ یہ شخص پکڑا جائے اور اس کو عدالت سے سزا ہو۔ اور خدا ان پر فتح بخشے گا۔ چنانچہ الہام کے یہ لفظ ہیں۔ شاہت الوجوه اله من آية الله واله فتح عظيم یعنی منہ کالے ہوں گے یہ خدا کا نشان ہے اور فتح عظیم ہے۔ اب انصاف کر کے دیکھو کہ اس سے زیادہ اور کیا پیشگوئی ہوگی کہ حاکم مجوز مقدمہ کا منشاء جو قبل از وقت خود حاکم کو بھی معلوم نہیں ہوتا وہ اس میں اخیر حکم سے پہلے بتلایا گیا ہے۔ ہاں اگر یہ کہو کہ ممکن ہے کہ یہ تمام الہامات حکم کے بعد لکھے گئے ہوں تو اس کے ثبوت کے لئے یہ کافی ہے کہ میری یہ کتاب حقیقت المہدی حکم اخیر سے پہلے شائع ہو چکی تھی اور خود ایک نسخہ گورنمنٹ میں پہنچ چکا تھا۔ چنانچہ سرکاری رجسٹروں سے اس بات کا کامل ثبوت مل سکتا ہے۔ دوسرے ایک یہ بھی ثبوت ہے کہ حکم اخیر سے پہلے عین عدالت کے کمرہ میں میں نے یہ کتاب اپنے وکیلوں مسٹر برون صاحب اور مولوی فضل دین صاحب پلیڈران (۸۷) الزلزال : ٩،٨