تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 310 of 769

تریاق القلوب — Page 310

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۱۰ تریاق القلوب بھیروی اور اخویم مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی اور اخویم شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر گجراتی اور اخویم سیٹھ عبد الرحمن صاحب حاجی اللہ رکھا تا جر مدراسی اور اخویم مولوی محمد علی صاحب ایم اے وکیل اور اخویم خواجہ کمال الدین صاحب بی۔اے وکیل وغیر ہ احباب ہیں جو دو سوسے بھی کچھ زیادہ ہوں گے اور یہ تمام احباب خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ ان کو قبل از وقت اس مقدمہ کے پیدا ہونے اور آخر بری ہونے کی خبر دی گئی۔ اور نہ صرف وہی اس کے گواہ ہیں بلکہ عین عدالت کے کمرے میں مسٹر برون صاحب اور مولوی فضل دین صاحب وکیلان چیف کورٹ کو بھی اس سے ایسے موقع پر اطلاع دی گئی جس سے اُن کو بھی مانا پڑا کہ یہ غیب کی باتیں اور خدا کی پیشگوئیاں ہیں جو آج پوری ہوئیں۔ یہ آخرالذکر وہ دو معزز شخص ہیں جو میرے سلسلہ میں داخل بھی نہیں ہیں یعنی ایک مولوی فضل دین صاحب وکیل چیف کورٹ اور دوسرے مسٹر برون صاحب جو چیف کورٹ کے ایک معزز وکیل اور یوروپین اور مذہب کے عیسائی ہیں اور بری ہونے کے لئے جو پیش از وقت دعا کی گئی تھی وہ رسالہ حقیقت المہدی کے پہلے صفحہ میں ایک شعر میں اس طرح پر بیان کی گئی ہے۔ خود بروں آاز بیٹے ابراء من اے تو کہف و ملجا و ما واء من یعنی اے خدا جو تو میری پناہ اور میرا جائے آرام ہے میرے بری کرنے کے لئے آپ تحتی فرما۔ اب دیکھو کہ یہ دعا کیسی قبول ہوئی اور کس طرح میرے مخالفوں کی تمام وہ کوششیں جو مجھے سزا یاب کرانے کے لئے کی گئی تھیں بر باد گئیں۔ اور یاد رہے کہ یہ پیشگوئی صرف بری کرنے تک ہی محدود نہیں تھی بلکہ اس کے تو بہت اجزاء تھے جو بڑی شدومد سے پوری ہوگئی یہ مقدمہ پولیس کی