تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 299 of 769

تریاق القلوب — Page 299

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۵۸ ۲۹۹ تریاق القلوب يظل ربّک علیک ویغیشک و یرحمک۔ وان لم يعصمك الناس فیعصمک الله من عنده۔ یعصمک الله من عنده وان لم يعصمك الناس دیکھو صفحه ۵۱۰ براہین احمدیہ۔ ترجمہ۔ خدا تعالیٰ اپنی رحمت کا سایہ تجھ پر ڈالے گا اور تیرا فریا درس ہوگا اور تجھ پر رحم کرے گا۔ اگر تمام دنیا نہیں چاہے گی کہ تو زندہ اور باعزت باقی رہے تب بھی خدا تجھے زندہ اور باعزت باقی رکھے گا۔ خدا ضرور تیری زندگی اور عزت میں برکت بخشے گا گو تمام جہان اس کے مخالف کوشش کرے ۔ اب دیکھو کہ اس الہام کے مطابق جس کے شائع ہونے پر بیس برس گذر چکے ہیں میرے ذلیل کرنے اور میرے ہلاک کرنے میں کیسی کیسی کوششیں کی گئیں یہاں تک کہ اس گورنمنٹ محسنہ تک جھوٹی مخبریاں پہنچائی گئیں خون کے مقدمے میرے پر بنائے گئے ۔ اور انہی مولویوں نے جنہوں نے شاید مرنا نہیں عدالتوں میں جا کر گواہیاں دیں کہ بے شک یہ خونی ہے اس کو پکڑ لو اور اس بات کے حاصل کرنے کے لئے کوئی منصوبہ نہ چھوڑا ۔ کوئی جوڑ توڑ اُٹھا نہ رکھا تا کسی طرح میں پکڑا جاؤں اور گرفتار کیا جاؤں اور زنجیر اور چھڑی مجھ کو پڑے اور میری بے عزتی کو ایک دنیا دیکھے مگر یہ لوگ اگر چاہیں تو گواہی دے سکتے ہیں کہ ان ارادوں میں انہوں نے کوئی بھی عزت نہ دیکھی بلکہ ذلت پر ذلت اٹھائی ۔ اگر یہ حق پر ہوتے اور ان کا جوش خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتا تو خدا تعالیٰ ضرور ان کی مدد کرتا ۔ غرض یہ مؤخر الذکر پیشگوئی بھی جو آج سے میں برس پہلے براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۰ میں مندرج ہو کر ایک دنیا میں شائع ہو گئی ہے کمال صفائی سے پوری ہوئی۔ علاوہ اور نشانوں کے یہ بھی ایک عظیم الشان نشان ہے جو حال میں اللہ تعالی کی طرف سے ظاہر ہوا۔ ناظرین کو یاد ہوگا کہ ایک بزرگ نے جو ہر ایک طرح سے دنیا میں معزز اور رئیس اور اہل علم بھی ہیں اس عاجز کے حق میں ایک دل آزار کلمہ