تریاق القلوب — Page 297
لا روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۹۷ تریاق القلوب کوئی کسی کے لئے اپنا ایمان ضائع نہیں کر سکتا۔ ان سے حلفاً پوچھو کہ کیا جیسا کہ لکھا گیا ایسا ہی پیشگوئی ظہور میں آئی تھی یا نہیں؟ اب برائے خدا یہ بھی ذرہ سوچو کہ کیا اس کثرت اور صفائی سے غیب کا علم اور وہ علم جو بموجب توریت اور قرآن کے سچے نبیوں اور مامورین کی نشانی ہے وہ کسی مفتری اور کاذب کو مل سکتا ہے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جس کثرت اور صفائی سے غیب کا علم حضرت جل شانہ نے اپنے ارادہ خاص سے مجھے عنایت فرمایا ہے اگر دنیا میں اس کثرت تعداد اور انکشاف تام کے لحاظ سے کوئی اور بھی میرے ساتھ شریک ہے تو میں جھوٹا ہوں لیکن اگر اس کثرت اور انکشاف تام کے رُو سے کوئی اور میرے ساتھ شریک ثابت نہیں ہوسکتا تو پھر میرے دعوے سے انکار کرنا سخت ظلم ہے۔ عرصہ قریباً بیس برس کا گذرا ہے کہ ایک دفعہ کشفی طور پر مجھے معلوم ہوا کہ ایک شخص مسلمانوں میں سے یہ فتنہ برپا کرے گا کہ میری تکفیر کا فتویٰ لکھا کر ملک میں پھیلائے گا اور قریباً اس ملک کے تمام مولویوں کو اس خطا سے آلودہ کرے گا اور یہ تمام بوجھ اس کی گردن پر ہو گا ۔ چنانچہ وہ الہام جو اس بارے میں ہوا وہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۱۵۱۰ اور ۵۱۱ میں اس طرح پر مندرج ہے:۔ اذ یمکربک الذی كَفّر اوقدلی پاهامان لعلى اطلع على الهُ مُوسَى وانى لأظنه من الكاذبين ۔ تبت يدا أبي لهب و تَبّ۔ ماكان له ان يدخل فيها الا خائفا وما اصابك فمن الله الفتنة ههنا فاصبركما صبر اولو العزم۔ الا انها فتنة مـن الـلـه ليـحـب حبّـا جـمـا ۔ حبا من الله العزيز الاكرم۔ عطاءًا غير مجذوذ۔ ترجمہ ۔ اس شخص کے مکر کو یاد کر جو تیرے ایمان کا منکر ہوا اور تجھے