تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 262 of 769

تریاق القلوب — Page 262

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۶۲ تریاق القلوب کی طرف تبدیل دے کر قادیاں میں میری ہمسائیگی میں آ کر آباد ہو گئے ہیں اور کچھ وہ ہیں جو دلوں سے اپنے وطنوں اور اپنے املاک کی محبت دُور کر چکے ہیں اور عنقریب وہ بھی اسی خاک قادیان کو موت تک اپنا وطن بنانا چاہتے ہیں ۔ سو یہی درویش ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے میرے الہامات میں قابل تعریف کہا ہے اور یہی ہیں جن کو درویشی نے مغلوب نہیں کیا بلکہ خود انہوں نے درویشی کو اپنے لئے پسند کیا اور ایمان کی حلاوت کو پا کر تمام حلاوتوں کو دامن سے پھینک دیا۔ انہی کے حق میں براہین احمدیہ کے تیسرے حصے میں یہ الہام ہے۔ اصحاب الصفة وما ادراك ما اصحاب الصفة ترى | اعينهم تفيض من الدمع يصلون عليك۔ ربنا اننا سمعنا مناديًا ينادى للايمان و داعيًا إلى الله وسراجًا منيرا ربنا امنا فاكتبنا مع الشاهدين املوان براہین احمدیہ صفحہ ۲۴۳۔ ترجمہ ۔ کامل مخلص وہ ہیں جو تیرے مکان کے صفوں میں رہنے والے ہیں یعنی اپنے وطنوں کو چھوڑ کر یہاں آگئے ہیں۔ اور تو کیا جانتا ہے کہ کیا ہیں صفوں کے رہنے والے ۔ تو دیکھے گا کہ اُن کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوں گے اور تیرے پر درود بھیجتے ہوں گے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ اے ہمارے خدا ہم نے ایک منادی کی آواز سنی کہ جو لوگوں کو ایمان کی طرف بلاتا ہے وہ خدا کی طرف بلانے والا ہے اور وہ ایک روشن چراغ ہے جو اپنی ذات میں روشن اور دوسروں کو روشنی پہنچاتا ہے۔ اے ہمارے خدا تو اُن لوگوں میں ہمیں لکھ لے جنہوں نے تیرے مامور اور تیرے بھیجے ہوئے کی سچائی پر گواہی دی۔ غرض خدا تعالیٰ نے انہی اصحاب الصفة کو تمام جماعت میں سے پسند کیا ہے۔ اور جو شخص سب کچھ چھوڑ کر اس جگہ آکر اس قدر فقرہ کہ ربّنا أمنًا فاكتبنا مع الشاهدين اس وقت جو میں یہی مقام لکھ رہا تھا الہام ہوا۔ اور آج دوسری تمبر ۱۸۹۹ ء روز شنبہ اور ایک بجے کا عمل وقت نماز ظہر ہے۔ منہ