تریاق القلوب — Page 260
۵۹ روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۶۰ تریاق القلوب ام ۴۲ آریوں کو جو خود ہی ڈاکخانہ سے جا کر خط لاتے تھے اس کا علم بھی تھا بلکہ خود ڈاکخانہ کا منشی بھی ایک ہندو تھا اور اُن دنوں میں ایک ہندو الہامی پیشگوئی کے لکھنے کے لئے بطور روز نامہ نویس نو کر رکھا ہوا تھا اور بعض امور غیبیہ جو ظاہر ہوتے تھے اس کے ہاتھ سے ناگری اور فارسی میں قبل از وقوع لکھائے جاتے تھے اور اس پر اس کے دستخط بھی کرائے جاتے تھے۔ چنانچہ یہ پیشگوئی بھی بدستور لکھائی گئی۔ ابھی پانچ روز نہیں گزرے تھے کہ پینتالیس روپیہ کا منی آرڈر جہلم سے آگیا۔ حساب کیا گیا تو منی آرڈر کے روانہ ہونے کا ٹھیک وہی دن تھا جس دن خدا تعالیٰ کی طرف سے خبر ملی تھی۔ اور یہ نشان آج سے ہیں برس پہلے براہین احمدیہ میں درج ہو کر ہزار ہا انسانوں میں شائع ہو چکا ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۷۵۔ اس نشان کے گواہ وہی آریہ ہیں اور حلفاً بیان کر سکتے ہیں مگر حلف نمونہ نمبر۲ کے موافق ہوگی۔ ایک دفعہ خواب میں دیکھا کہ حیدرآباد سے نواب اقبال الدولہ صاحب کی طرف سے خط آیا ہے اور اس میں کسی قدر روپیہ دینے کا وعدہ ہے۔ خواب بدستور لکھایا گیا اور مذکور الصدر آریوں کو اطلاع دی گئی پھر تھوڑے دن بعد حیدرآباد سے خط آیا اور سو روپیہ نواب موصوف نے بھیجا۔ فالحمد للہ علی ذالک ۔ اس نشان کے گواہ وہی آریہ ہیں اور حلفاً بیان کر سکتے ہیں ۔ مگر حلف نمونہ نمبر۲ کے موافق ہوگی۔ اور یہ نشان آج سے میں برس پہلے براہین احمدیہ میں درج ہو چکا ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۷۷۔ ایک دوست نے بڑی مشکل کے وقت محط لکھا کہ اُس کا ایک عزیز کسی سنگین مقدمہ میں ماخوذ ہے اور کوئی صورت رہائی کی نظر نہیں آتی اور دعا کے لئے درخواست کی ۔ چنانچہ اُسی رات صافی وقت میسر آ گیا اور قبولیت کے آثار سے ایک آریہ کو اطلاع دی گئی۔