تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 254 of 769

تریاق القلوب — Page 254

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۱۳ ۲۵۴ تریاق القلوب ان تمام امور کو یکجائی نظر سے دیکھنے سے کیا ثابت ہوتا ہے۔ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ یہی ثابت ہوتا ہے کہ آتھم ضرور پیشگوئی کی عظمت سے ڈرا اور سخت ڈرا پھر جب میعاد پیشگوئی کی گذرگئی اور اُس نے سمجھا کہ اب میں امن میں آ گیا تو اُس شخص کی طرح جو خوف کی گھڑی گزرنے کے بعد اپنے خوف کو طرح طرح کی تاویلوں سے چھپاتا ہے تین حملوں کا بہانہ بنا لیا اور ایک صریح مکر اور فریب سے خدا تعالی کی کچی پیشگوئی پر خاک ڈالنا چاہا مگر آخر خدا کے الہام کے مطابق آپ ہی خاک میں مل گیا۔ سو یہ معنے اس الهام براہین احمدیہ کے ہیں کہ یمکرون ويمكر الله والله خير الماكرين الخ یعنی عیسائی مکر کریں گے اور خدا بھی مکر کرے گا اور خدا کا مکر غالب آئے گا اور وہ اپنے مکر سے ایک فتنہ پیدا کریں گے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۴۔ اور اس فتنہ کی جز وہ فتنہ بھی ہے جو ڈاکٹر مارٹن کلارک سے ظہور میں آیا جو مجھ کو اقدام قتل کا مرتکب قرار دیا۔ غرض براہین احمدیہ میں فتنہ آتھم اور کلارک کے متعلق یہ عظیم الشان پیشگوئی ہے جو صاف طور پر سمجھ آتی ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۴۱ اس بات کو عرصہ قریباً بیس برس کا گذر چکا ہے کہ اُس زمانہ میں جبکہ مجھ کو بجز قادیان کے چند آدمیوں کے اور کوئی نہیں جانتا تھا یہ الہام ہوا ۔ انت وجیه فی حضرتی اخترتك لنفسي انت منی بمنزلة توحيدى وتفريدى فحان ان تـعـان وتـعـرف بين الناس - دیکھو صفحہ ۴۸۹ براہین احمدیہ اور ترجمہ اس کا یہ ہے کہ تو میری درگاہ میں وجیہ ہے ۔ میں نے تجھے اپنے لئے چنا ۔ تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور تفرید ۔ پس وقت آ گیا کہ تو پہچانا جائے اور لوگوں میں عزت کے ساتھ مشہور کیا جائے اور یہی الہام کسی قدر تغیر الفاظ سے براہین احمدیہ کے ایک دوسرے مقام میں ہے ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۵۳۔