تریاق القلوب — Page 232
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۳۲ تریاق القلوب لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ * ۔ اور مجھ کو اس الہام کے یہ معنے سمجھائے گئے تھے کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے اس لئے بھیجا گیا ہوں کہ تا میرے ہاتھ سے خدا تعالیٰ اسلام کو تمام د مینوں پر غالب کرے۔ اور اس جگہ یاد رہے کہ یہ قرآن شریف میں ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے جس کی نسبت علماء محققین کا اتفاق ہے کہ یہ مسیح موعود کے ہاتھ پر پوری ہوگی۔ سو جس قدر اولیاء اور ابدال مجھ سے پہلے گزر گئے ہیں کسی نے ان میں سے اپنے تئیں اس پیشگوئی کا مصداق نہیں ٹھہرایا اور نہ یہ دعویٰ کیا کہ اس آیت مذکورہ بالا کا مجھے کو اپنے حق میں الہام ہوا ہے لیکن جب میرا وقت آیا تو مجھے کو یہ الہام ہوا اور مجھ کو بتلایا گیا کہ اس آیت کا مصداق تو ہے اور تیرے ہی ہاتھ سے اور تیرے ہی زمانہ میں دین اسلام کی فوقیت دوسرے دینوں پر ثابت ہوگی۔ چنانچہ یہ کرشمہ قدرت مہوتسو کے جلسہ میں ظہور میں آچکا اور اس جلسہ میں میری تقریر کے وقت بمقابل تمام تقریروں کے ہر ایک فرقہ کے وکیل کو طوعا یا کر ہا اقرار کرنا پڑا کہ بیشک دین اسلام اپنی خوبیوں کے ساتھ ہر ایک مذہب سے بڑھا ہوا ہے اور پھر اسی پر کفایت نہیں ہوئی بلکہ خدا تعالیٰ نے میری تحریروں کے ساتھ ہر ایک فرقہ پر اتمام حجت کی ۔ ہندوؤں کے مقابل میں نے کتاب براہین احمدیہ اور سرمہ چشم آریہ اور آریہ دھرم ایسی کتا ہیں تالیف کیں جن سے ہر ایک طالب حق پر بخوبی کھل گیا کہ ہندو مذ ہب جس کی وید پر بنا قرار دی گئی ہے ہرگز خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہے بلکہ وہ ایسے خلاف حق عقائد کا مجموعہ ہے جن میں نہ خدا تعالی کی عزت اور عظمت اور قدرت کا کچھ پاس کیا گیا ہے اور نہ انسانی طہارت اور پاکیزگی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ میں نے ان کتابوں میں خود آریوں کے اقرار سے ثابت کر دیا ہے کہ ان کے مذہب کے رو سے اس عالم کا کوئی ایسا خالق نہیں ہے ترجمہ۔ وہ خدا جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور بچے دین کے ساتھ بھیجا تا وہ اپنے دین کو تمام دینوں پر غالب کرے۔ منہ