تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 223 of 769

تریاق القلوب — Page 223

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۶ ۲۲۳ تریاق القلوب کی انتظار ہے جو تین کو چار کرنے والا ہوگا۔ اب دیکھو یہ کس قدر بزرگ نشان ہے کیا انسان کے اختیار میں ہے کہ اول افترا کے طور پر تین یا چار لڑکوں کی خبر دے اور پھر وہ پیدا بھی ہوجائیں؟ فقط ۔ یہ عبارت جس پر ہم نے خط کھینچ دیا ہے ضمیمہ انجام آتھم کی ہے۔ اگر تم اس ضمیمہ کو کھول کر پڑھو گے تو اس کے صفحہ ۱۵ میں یہی عبارت پاؤ گے۔ اب خدا تعالی کی قدرت کا نشان دیکھو کہ وہ پر چہارم جس کے پیدا ہونے کی نسبت اس صفحہ پانزدہم ضمیمہ انجام آتھم میں انتظار دلائی گئی اور ناظرین کو امید دلائی گئی ہے کہ ایک دن ضرور آئے گا کہ جیسا کہ یہ تین لڑکے پیدا ہو گئے ہیں وہ چوتھا لڑکا بھی پیدا ہو جائے گا۔ سوصا حبو وہ دن آگیا اور وہ چوتھا لڑکا جس کا ان کتابوں میں چار مرتبہ وعدہ دیا گیا تھا صفرے ساھ کی چوتھی تاریخ میں بروز چار شنبہ پیدا ہو گیا ۔ عجیب بات ہے کہ اس لڑ کے کے ساتھ چار کے عدد کو ہر ایک پہلو سے تعلق ہے۔ اس کی نسبت چار پیشگوئیاں ہوئیں ۔ یہ چار صفر ۱۳۱۷ھ کو پیدا ہوا۔ اس کی پیدائش کا دن ہفتہ کا چوتھا دن تھا یعنی بدھ ۔ یہ دو پہر کے بعد چوتھے گھنٹہ میں پیدا ہوا۔ یہ خود چوتھا تھا۔ ایک عظیم الشان پیشگوئی وہ ہے جو لا ہور ٹاؤن ہال میں جلسہ اعظم مذاہب کے وقت پوری ہوئی ۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ پیشتر اس کے کہ وہ جلسہ مذاہب ہو جو ۲۶ ۲۷ ۲۸ / دسمبر ۱۸۹۶ء کو مقام مذکور میں ہوا تھا۔ جس میں ہر ایک مذہب کے کسی نامی آدمی نے اُس مذہب کی تائید میں سوالات مجوز و ممبران جلسہ کے جوابات سنائے تھے مجھ کو جو میں نے بھی اس جلسہ میں سنانے کے لئے ایک مضمون لکھا تھا خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک الہام ہوا ۔ جس سے یقینی اور قطعی طور پر سمجھا جاتا