تریاق القلوب — Page 218
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۱۸ تریاق القلوب لحاظ سے اُس نے اسلامی مہینوں میں سے چوتھا مہینہ کیا یعنی ماہ صفر ۔ اور ہفتہ کے دنوں میں سے چوتھا دن لیا یعنی چار شنبہ۔ اور دن کے گھنٹوں میں سے دو پہر کے بعد چوتھا گھنٹہ لیا۔ اور پیشگوئی ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کے مطابق پیر کے دن اس کا عقیقہ ہوا۔ اور اس کی پیدائش کے دن یعنی بروز چار شنبہ چوتھے گھنٹہ میں کئی دن کے امساک باراں کے بعد خوب بارش ہوئی۔ یہ چارلڑ کے ہیں جن کی پیدائش سے پہلے ان کے پیدا ہونے کے بارے میں خدا تعالیٰ نے ہر ایک دفعہ پر مجھے خبر دی اور یہ ہر چہار پیشگوئی نہ صرف زبانی طور پر لوگوں کو سنائی گئیں بلکہ پیش از وقت اشتہاروں اور رسالوں کے ذریعہ سے لاکھوں انسانوں میں مشتہر کی گئیں۔ اور پنجاب اور ہندوستان بلکہ تمام دنیا میں اس عظیم الشان غیب گوئی کی نظیر نہیں ملے گی ۔ اور کسی کی کوئی پیشگوئی ایسی نہیں پاؤ گے کہ اول تو خدا تعالیٰ چارلڑکوں کے پیدا ہونے کی اکٹھی خبر دے اور پھر ہر ایک لڑکے کے پیدا ہونے سے پہلے اپنے الہام سے اطلاع کر دے کہ وہ پیدا ہونے والا ہے۔ اور پھر وہ تمام پیشگوئیاں لاکھوں انسانوں میں شائع کی جائیں۔ تمام دنیا میں پھر و اگر اس کی کہیں نظیر ہے تو پیش کرو۔ اور عجیب تر یہ کہ چارلڑکوں کے پیدا ہونے کی خبر جو سب سے پہلے اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں دی تھی اس وقت ہر چہارلڑکوں میں سے ابھی ایک بھی پیدا نہیں ہوا تھا۔ اور اشتہار مذکور میں خدا تعالیٰ نے صریح طور پر پسر چہارم کا نام مبارک رکھ دیا ہے ۔ دیکھو صفحہ ۳۔ اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء دوسرے کالم کی سطر نمبرے ۔ سو جب اس لڑکے کا نام مبارک احمد رکھا گیا تب اس نام رکھنے کے بعد یکد فعہ وہ پیشگوئی ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کی یاد آ گئی۔ اب ناظرین کے یاد رکھنے کے لئے ان ہر چہار پسر کی نسبت یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ کس کس تاریخ میں ان کے تولد کی نسبت پیشگوئی ہوئی اور پھر کس کس تاریخ یہاں سہواً ”اسلامی مہینوں میں سے چوتھا مہینہ لیا یعنی ماہ صفر لکھا گیا ہے۔ درست اسی کتاب کے صفحہ ۲۲۱ پر یوں لکھا ہے پسر چہارم کی پیشگوئی کو ۴ ارجون ۱۸۹۹ء میں جو مطابق ۴ رصفر ۱۳۱۷ ھ تھی بروز چہارشنبہ پورا کر دیا ۔ (ناشر)