تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 208 of 769

تریاق القلوب — Page 208

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۰۸ تریاق القلوب ۱۵ اپنی رو بکار فی الفور چاک کر دی اور نئے سرے روبکا رلکھ کر آپ کی ڈگری مع خرچہ کے کی یہ وہ پیشگوئی ہے جس کا گواہ نہ شرمیت بلکہ اور کئی گواہ ہیں جو زندہ ہیں اور حلفاً بیان کر سکتے ہیں لیکن حلف اسی مضمون کی ہوگی جس کا نمونہ نمبر ۲ میں ذکر ہو چکا ہے۔ اور یہ پیشگوئی عرصہ بیس برس سے کتاب براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۱ میں درج ہوکر ایک دنیا میں شہرت پا چکی ہے۔ ایک مرتبہ میں سخت بیمار ہوا یہاں تک کہ تین مختلف وقتوں میں میرے وارثوں نے میرا آخری وقت سمجھ کر مسنون طریقہ پر مجھے تین مرتبہ سورہ یسین سنائی۔ جب تیسری مرتبہ سورہ ین سنائی گئی تو میں دیکھتا تھا کہ بعض عزیز میرے جو اب وہ دنیا سے گذر بھی گئے دیواروں کے پیچھے بے اختیار روتے تھے ۔ اور مجھے ایک قسم کا سخت قولنج تھا۔ اور بار بار دمبدم حاجت ہو کر خون آتا تھا۔ سولہ دن برابر ایسی حالت رہی ۔ اور اسی بیماری میں میرے ساتھ ایک اور شخص بیمار ہوا تھا وہ آٹھویں دن راہی ملک بقا ہو گیا۔ حالانکہ اُس کے مرض کی شدت ایسی نہ تھی جیسی میری۔ جب بیماری کو سولھواں دن چڑھا تو اُس دن بکنی حالات پاس ظاہر ہو کر تیسری مرتبہ مجھے سورہ یسین سنائی گئی ۔ اور تمام عزیزوں کے دل میں یہ پختہ یقین تھا کہ آج شام تک یہ قبر میں ہوگا ۔ تب ایسا ہوا کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے مصائب سے نجات پانے کے لئے بعض اپنے نبیوں کو دعائیں سکھلائی تھیں مجھے بھی خدا نے الہام کر کے ایک دعا سکھلائی اور وہ یہ ہے۔ سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم اللهم صلّ على محمد و آل محمد ۔ اور میرے ان زمینداری تعلقات سے جو ابتدائی زندگی سے میرے ساتھ رہے کوئی تعجب نہ کرے کیونکہ احادیث نبویہ پر غور کرنے سے بصراحت معلوم ہوگا کہ وہ مسیح موعود حارث کہلائے گا یعنی زمیندار اور زمینداری کے خاندان سے ہوگا ۔ منہ