تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 201 of 769

تریاق القلوب — Page 201

تریاق القلوب ۲۰۱ روحانی خزائن جلد ۱۵ ۱۰ نوراحمد نے کہا کہ خدا کی قدرت سے کیا تعجب کہ وہ لڑکا دے۔ اس سے قریباً تین برس کے بعد جیسا کہ ابھی لکھتا ہوں دہلی میں میری شادی ہوئی اور خدا نے وہ لڑکا بھی دیا۔ اور تین اور عطا کئے ۔ اس بیان کی تمام یہ لوگ تصدیق کریں گے بشرطیکہ قسم نمونہ نمبر ۲ دے کر پوچھا جائے ۔ اور حافظ نور احمد سخت مخالف ہے مگر نمونہ نمبر۲ کی قسم اس کو بھی بیچ بولنے پر مجبور کرے گی ۔ تخمیناً اٹھارہ برس کے قریب عرصہ گذرا ہے کہ مجھے کسی تقریب سے مولوی محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر رسالہ اشاعۃ السنہ کے مکان پر جانے کا اتفاق ہوا۔ اُس نے مجھ سے دریافت کیا کہ آج کل کوئی الہام ہوا ہے؟ میں نے اس کو یہ الہام سنایا جس کو میں کئی دفعہ اپنے مخلصوں کو سنا چکا تھا۔ اور وہ یہ ہے کہ بکر و تیب جس کے یہ معنے اُن کے آگے اور نیز ہر ایک کے آگے میں نے ظاہر کئے کہ خدا تعالیٰ کا ارادہ ہے کہ وہ دو عورتیں میرے نکاح میں لائے گا۔ ایک بکر ہوگی اور دوسری بیوہ ۔ چنانچہ یہ الہام جو بکر کے متعلق تھا پورا ہو گیا۔ اور اس وقت بفضلہ تعالیٰ چار پسر اس بیوی سے موجود ہیں اور بیوہ کے الہام کی انتظار ہے۔ میں نہیں یقین کر سکتا کہ مولوی محمد حسین بوجه شدت عناد اور تعصب اس پیشگوئی کی نسبت اپنی واقفیت بیان کر سکے لیکن اگر حلف مطابق نمونہ نمبر ۲ دی جائے تو اس صورت میں امید ہے کہ بیچ بول دے۔ تخمیناً سولہ برس کا عرصہ گذرا ہے کہ میں نے شیخ حامد علی اور لالہ شرمپت کھتری ساکن قادیاں اور لالہ ملا وامل کھتری ساکن قادیاں اور جان محمد مرحوم ساکن قادیاں اور (۳۵) بہت سے اور لوگوں کو یہ خبر دی تھی کہ خدا نے اپنے الہام سے مجھے اطلاع دی ہے =