تریاق القلوب — Page 192
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۱۹۲ تریاق القلوب شمار 1 ضمیمه تریاق القلوب نمبر ۲ ہم اس ضمیمہ میں ایک مختصر فہرست اپنے اُن نشانوں کی جو آج تک یعنی ۲۰ راگست ۱۸۹۹ ء تک ظہور میں آچکے ہیں حق کے طالبوں کی ہدایت کے لئے ذیل میں لکھتے ہیں اور وہ یہ ہے تفصیل نشان نواب سردار محمد حیات خاں صاحب ایک وقت معطل ہو گئے تھے اور گورنمنٹ سے اُن پر کئی الزام قائم ہو کر ایک سخت اور خطرناک مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ ان مشکلات کے وقت ان کی نسبت میرے بھائی مرزا غلام قادر مرحوم نے مجھ سے سفارش کی کہ اُن کے لئے دعا کی جائے۔ دعا کے بعد اُن کے بری ہونے کی بشارت خواب میں مجھ کو ملی اور میں نے اُن کو خواب میں عدالت کی کرسی پر بیٹھے ہوئے دیکھا اور میں نے کہا کہ تم معطل تھے ۔ اُنہوں نے جواب دیا کہ ہاں اُس جہان میں مگر اس جہان میں نہیں ۔ اور ایک مرتبہ خواب میں میں نے اُن کو کہا کہ تم کچھ خوف مت کر و خدا تعالیٰ ہر ایک چیز پر قادر ہے وہ تم کو اس بلا سے نجات دے گا اور بری کر دے گا۔ اس پیشگوئی کے گواہ بہت سے ہندومسلمان ہیں ۔ اور اُن میں سے ایک ہندو لالہ شرمیت بھی ہے جو اسی گاؤں میں رہتا ہے اور خود نواب سردار محمد حیات خاں صاحب گواہ ہیں کیونکہ میرے بھائی نے اس خواب سے اُن کو اطلاع دے دی تھی اور نیز فضل احمد میرے لڑکے نے بھی اُن کو خبر دی تھی ۔ اور نیز دو نسخے براہین احمدیہ بھی جن میں اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا ذکر ہے