تریاق القلوب — Page 146
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۱۴۶ تریاق القلوب اور وہ دوسرے نشان جو خدا تعالیٰ نے میرے ہاتھ پر ظاہر کئے صد ہانشان ہیں جن کے نہ ایک نہ دو گواہ بلکہ تمام دنیا گواہ ہے۔ دیکھو! ابھی تازہ نشان ظہور میں آیا ہے جس کا ذکر پیش از وقت ضمیمہ رسالہ انجام آتھم کے صفحہ ۵۸ میں ہے اور وہ یہ عبارت ہے' ایک چوتھے لڑکے کے پیدا ہونے کا مجھے متواتر الہام ہوا ہے۔ اور ہم عبد الحق ( غزنوی ) کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ نہیں مرے گا جب تک کہ اس الہام کا پورا ہونا نہ سن لے۔ اگر وہ کچھ چیز ہے تو دعا سے اس پیشگوئی کو ٹال دے دیکھو صفحہ ۵۸ ضمیمہ رسالہ انجام آتھم ۔ اب دیکھو یہ کس قدر با عظمت پیشگوئی ہے کہ ایک کے پیدا ہونے کی قبل از وقت خبر دی گئی اور ایک کی زندگی کی ذمہ داری اُس وقت تک لی گئی جب تک کہ وہ لڑکا جس کی خبر دی گئی پیدا ہو جائے ۔ سوالحمد للہ کہ بتاریخ ۴ /صفر ۱۳۱۷ھ مطابق ۱۴ جون ۱۸۹۹ء روز چہارشنبہ وہ مولود مسعود پیدا ہو گیا جس سے پہلے تین لڑکے اس کے حقیقی بھائی پیدا ہو چکے ہیں جواب تک موجود ہیں۔ جن کی نسبت پیشگوئی میں بیان کیا گیا تھا۔ کہ ضرور ہے کہ وہ پیدا ہولیں اور پھر چوتھا پیدا ہو۔ جس کا دوشنبہ سے تعلق ہے ۔ سوایسا ہی ظہور میں آیا اور قضا و قدر کی کشش سے نہایت مجبوریاں پیش آ کر چوتھے لڑکے کا عقیقہ پیر کے دن ہوا۔ تا وہ پیشگوئی پوری ہو جو ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں ایک اشتہار میں درج ہو کر شائع کی گئی تھی جس کے یہ لفظ تھے کہ دوشنبہ ہے مبارک دوشنبہ۔ غرض یہ عجیب تر بات ہے کہ آج سے چودہ برس پہلے اشتہار ۲۰ فروری ۸۶ء میں اُس زمانہ میں یہ پیشگوئی شائع کی گئی تھی کہ جب کہ ان ہر چہار موعود دلڑکوں میں سے ایک بھی ابھی پیدا نہیں ہوا تھا۔ اور یہ بات بھی ایک حیرت انگیز نشان ہے کہ انسان اپنے دعوے کی تائید میں چار لڑکوں کے پیدا ہونے کی پیشگوئی ایسے وقت کرے کہ جبکہ ان میں سے ایک کا بھی وجود نہ ہو۔ اور جبکہ وہ خود پیرانہ سالی کے سن تک پہنچا ہو۔ اور ماسوا اس کے دائم المرض ہو۔ اور پسر چہارم کے لئے یہ شرط لگادی کہ فلاں آدمی ابھی نہیں مرے گا جب تک