تذکرة الشہادتین — Page 69
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۶۹ تذكرة الشهادتين ذکر اُس پیشگوئی کا جو براہین احمدیہ کے صفحہ اﷲ میں درج ہے مع اس پیشگوئی کے جو براہین کے صفحہ ۵۱ میں مندرج ہے یعنی وہ پیشگوئی جو صاحبزادہ مولوی محمد عبد اللطیف صاحب مرحوم اور میاں عبد الرحمن مرحوم کی شہادت کی نسبت ہے اور وہ پیشگوئی جو میرے محفوظ رہنے کی نسبت ہے ۵۱۰ ۵۱۱ واضح ہو کہ براہین احمدیہ کے صفحہ پانچسو دس اور صفحہ پانچسو گیارہ میں یہ پیشگوئیاں ہیں:۔ وان لم يعصمك الناس يعصمك الله من عنده۔ يعصمك الله من عنده وان لم يعصمك الناس شاتان تذبحان وكلّ من عليها فان ولا تهنوا ولا تحزنوا۔ اليس الله بكاف عبده۔ الم تعلم ان الله على كلّ شَيءٍ قدير۔ وجئنابك على هؤلاء شهيدا ۔ وفي الله اجرك ويرضى عنك ربك ويتم اسمك وعسى ان تحبوا شيئا | وهو شر لكم۔ وعسى ان تكرهوا شيئا وهو خير لكم والله يعلم وانتم لا تعلمون۔ ترجمہ ۔ اگر چہ لوگ تجھے قتل ہونے سے نہ بچا ئیں لیکن خدا تجھے بچائے گا۔ خدا تجھے ضرور قتل ہونے سے بچائے گا اگر چہ لوگ نہ بچا ئیں۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ لوگ تیرے قتل کے لئے سعی اور کوشش کریں گے خواہ اپنے طور سے اور خواہ گورنمنٹ کو دھوکہ دے کر مگر خدا اُن کو اُن کی تدبیروں میں نا مرا در کھے گا۔ یہ ارادہ الہی اس غرض سے ہے کہ اگر چہ قتل ہونا مومن کے لئے شہادت ہے لیکن عادت اللہ اسی طرح ہے کہ دو قسم کے مرسل من اللہ قتل نہیں ہوا کرتے ۔(۱) ایک وہ نبی جو سلسلہ کے اول پر آتے ہیں جیسا کہ سلسلہ موسویہ میں حضرت موسیٰ اور