سُرمہ چشم آریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 336 of 548

سُرمہ چشم آریہ — Page 336

روحانی خزائن جلد ۲ ۳۲۲ سرمه چشم آرید اور خوب توجہ کر کے سمجھ لیا ہے ۔ اس تحریر سے رڈ ہو گئے ہیں۔ اور اگر میں دلی اطمینان اور پوری سچائی سے یہ بات نہیں کہتا تو اس کا ضر ر اور وبال اسی دنیا میں مجھ پر اور میری اسی اولاد پر جو اس وقت حاضر ہے پڑے۔ تو بعد ایسی قسم کھا لینے کے صرف منشی صاحب موصوف کی شہادت سے پانسو روپیہ نقد رڈ کنندہ کو اسی مجمع میں بطور انعام دیا جائے گا۔ اور اگر منشی صاحب موصوف عرصہ ایک سال تک ایسی قسم کے بداثر سے محفوظ رہے تو آریوں کے لئے بلاشبہ یہ حجت ہوگی کہ صاحب موصوف نے اپنی دلی صداقت سے اپنے علم اور فہم کے مطابق قسم کھائی تھی۔ والسلام على من اتبع الهدى المشـ خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب شهر حاشیه اس جگہ منشی جیوند اس صاحب پر لازم ہوگا کہ سب اعتراضات مندرجہ رسالہ سرمه چشم آریہ حاضرین کو صحیح صحیح طور پر سنا بھی دیں۔ منہ