سُرمہ چشم آریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 335 of 548

سُرمہ چشم آریہ — Page 335

روحانی خزائن جلد ۲ ۳۲۱ سرمه چشم آرید بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم اشتہار انعامی پانسور و پیه درباره کتاب لا جواب کحل الجواہر سُرمه چشم آریہ جو آریوں کے وید اور اُن کے عقائد اور اصول کو باطل اور دور از صدق ثابت کرتی ہے سرمہ چشم آریہ پر درو پرز گوہرست میں زیر جستجو ازیں ظاہرست ۵۱۳۰۳ یہ کتاب یعنی رساله سرمه چشم آریہ تقریب مباحثہ لالہ مرلیدھر صاحب ڈرائنگ ماسٹر ہوشیار پور جو عقائد باطلہ وید کی بکنی بیخ کنی کرتی ہے اس دعوئی اور یقین سے لکھی گئی ہے کہ کوئی آریہ اس کتاب کا رد نہیں کر سکتا کیونکہ سچ کے مقابل پر جھوٹ کی کچھ پیش نہیں جاتی اور اگر کوئی آریہ صاحب ان تمام وید کے اصولوں اور اعتقادوں کو جو اس کتاب میں رد کئے گئے ہیں سچ سمجھتا ہے اور اب بھی دید اور اس کے ایسے اصولوں کو ایشر کرت ہی خیال کرتا ہے تو اس کو اسی ایشر کی قسم ہے کہ اس کتاب کا دیکھ کر دکھلاوے اور پانسو روپیہ انعام پاوے۔ یہ پانسور و پیہ بعد تصدیق کسی ثالث کے جو کوئی پادری یا بر ہموصاحب ہوں گے دیا جائے گا اور ہمیں یاں تک منظور ہے کہ اگر منشی جیوند اس صاحب سیکرٹری آریہ سماج لاہور جو اس گردو نواح کے آریہ صاحبوں کی نسبت سلیم الطبع اور معزز اور شریف آدمی ہیں بعد ر دچھپ جانے اور عام طور پر شائع ہو جانے کے مجمع عام علماء مسلمانوں اور آریوں اور معزز عیسائیوں وغیرہ میں معہ اپنے عزیز فرزندوں کے حاضر ہوں اور پھر اٹھ کر قسم کھا لیں کہ ہاں میرے دل نے یہ یقین کامل قبول کر لیا ہے کہ سب اعتراضات رسالہ سرمہ چشم آریہ جن کو میں نے اوّل سے آخر تک بغور دیکھ لیا ہے۔ یلا حاشیه یه شعر نتائج طبع مولوی محمد یوسف صاحب سنوری سے ہے جزاهم الله خيرا منه