سُرمہ چشم آریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 319 of 548

سُرمہ چشم آریہ — Page 319

روحانی خزائن جلد ۲ ۳۰۷ سرمه چشم آرید کسی دوسری زبان میں آیا اور ہمارے دیس سے باہر جو ہزاروں (۲۵۷) پیغمبر آئے ہیں اور کئی کتابیں لائے ہیں میں دلی یقین سے ان سب کو جعلساز اور ان کی کتابوں کو جعلی تحریر میں خیال کرتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ ان غیر ملکوں میں سب جھوٹے آتے رہے کبھی ایک مہم بھی سچا نہیں آیا اور یہ سچائی ہمارے آریہ دیس سے ہی خاص رہی اور اسی سے پر میشر کا دائی تعلق اور پیوند رہا ہے اور ہمیشہ آئندہ بھی اسی سے رہے گا ایسا ہی میں قرآن اور اس کے اصولوں اور تعلیموں کو جو وید کے اصولوں اور تعلیموں سے برخلاف ہے جھوٹ اور جعل جانتا ہوں لیکن میرا فریق مخالف جو مؤلف رسالہ سرمہ چشم آریہ ہے وہ قرآن کو خدا کا کلام جانتا ہے اور اس کی سب تعلیموں کو درست اور صحیح سمجھتا ہے اور وید اور اس کے ان اصولوں اور دوسری تعلیموں کو جو قرآن کے مخالف ہیں سراسر غلط اور جھوٹ خیال کرتا ہے سو اب اے ایشر تو ہم دونوں فریقوں میں سچا فیصلہ کر اور جس فریق کے اصول اور اعتقاد جھوٹے اور ناپاک ہیں جن کو وہ کسی نا پاک کتاب کی رو سے مانتا ہے اس کو ذلیل اور رسوا کر اور ہم دونوں